خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 142 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 142

خطبات محمود ۱۴۲ سال ۱۹۳۶ء اگر قانون میں کوئی نقص ہے تو اس کی ذمہ داری ان لوگوں پر ہے جنہوں نے قانون بنایا قاضیوں پر و نہیں۔پس انہیں اس بات کی اجازت نہیں کہ قانون توڑیں بلکہ قانون کے اندر رہتے ہوئے وہ انصاف کریں اور ہر حق دار کو اس کا حق دلانے کی کوشش کریں۔دوسری طرف میں جماعت کے احباب کو بھی نصیحت کرتا ہوں کہ اس میں سے جولوگ اپنے گھروں میں ملازم رکھتے ہیں وہ ملازموں کی اور جو گاہک ہیں وہ دُکانداروں کی مشکلات سمجھیں۔دیانت ہمارے ملک سے بہت حد تک اُٹھ چکی ہے اور ہر ایک چاہتا ہے کہ وہ دوسرے کو جس حد تک ممکن ہوئو ٹے اور نقصان پہنچائے۔افسر اور مالک جو نو کر رکھتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ ان کے نوکر تو دیانتداری سے کام کریں لیکن وہ خود دیانتداری سے ان کا حق ادا کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتے۔اسی طرح ملازم چاہتے ہیں کہ انہیں تنخواہ مل جائے لیکن یہ نہیں دیکھتے کہ کام بھی دیانتداری سے ہوا ہے یا نہیں۔گویا دونوں ایک دوسرے کا خون چوسنے کی کوشش کر رہے ہیں ان حالات میں اگر امن ہو تو کس طرح ہو۔امن تبھی قائم ہو سکتا ہے جب دونوں اپنے اپنے فرائض کو سمجھیں۔جو لوگ نوکر نہیں رکھ سکتے وہ نہ رکھیں کیونکہ خدا تعالیٰ نے انہیں خود کام کرنے کی توفیق دی ہوئی ہے لیکن اگر کوئی نوکر رکھتا ہے تو اُس کا فرض ہے کہ اس سے انصاف اور حسنِ سلوک کرے۔اسی طرح جب کوئی دُکان سے سو د الینا چاہے تو اس کا فرض ہے کہ جو جائز قیمت وہ مانگے اُسے دے اور اس کی حق تلفی کرنے کی کوشش نہ کرے اور دُکاندار کا فرض ہے کہ وہ صاف اور ستھری چیز پیش کرے اور جو جائز قیمت ہو وہ وصول کرے۔مگر اب دونوں طرف سے ظلم ہوتا ہے گا بگ چاہتے ہیں کہ دُکاندار کم قیمت وصول کریں اور دُکاندار اس کا علاج یہ سوچتے ہیں کہ وہ ناقص اور گندی چیزیں کم قیمت پر گاہکوں کو دے دیتے ہیں۔میں تو سو دا لینے نہیں جاتا لیکن چونکہ سو دے ہمارے گھروں میں آتے رہتے ہیں اس لئے میں کہہ سکتا ہوں کہ سودوں میں دیانت سے کام نہیں لیا جا تا۔میں نے پہلے بھی توجہ دلائی تھی کہ آٹے میں بالعموم مٹی ملی ہوئی ہوتی ہے پھر مصری میں بھی بہت کچھ میل اور گند ہوتا ہے یہ دو چیزیں تو ایسی ہیں جو فوراً نظر آ جاتی ہیں۔چنانچہ مصری کے ہر چیچہ میں انسان اگر آنکھیں کھول کر دیکھے تو اسے بہت سی مٹی ملی ہوئی دکھائی دے گی جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ محض وزن زیادہ کرنے کیلئے مصری میں مٹی ملالی جاتی ہے۔اسی طرح آئے