خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 727 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 727

خطبات محمود ۷۲۷ سال ۱۹۳۵ء اَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَاعْلَمُوا أَنَّكُمْ غَيْرُ مُعْجِزِى اللهِ وَ اَنَّ اللهَ مُخْزِي الْكَفِرِينَ وَاذَانٌ مِّنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ إِلَى النَّاسِ يَوْمَ الْحَقِّ الْأَكْبَرِ أَنَّ اللَّهَ بَرِىءُ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ وَرَسُولُهُ فَإِنْ تُبْتُمْ فَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ وَإِنْ تَوَلَّيْتُمْ فَاعْلَمُوا أَنَّكُمْ غَيْرُ مُعْجِزِى اللهِ وَبَشِّرِ الَّذِينَ كَفَرُوا بِعَذَابٍ أَلِيمٍ إِلَّا الَّذِيْنَ عَاهَدْتُمْ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ ثُمَّ لَمْ يَنقُصُوكُمْ شَيْئًا وَلَمْ يُظَاهِرُوا عَلَيْكُمْ أَحَدًا فَاتِمُّوا اِلَيْهِمْ عَهْدَهُمْ إِلى مُدَّتِهِمُ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ فَإِذَ انْسَلَخَ الْأَشْهُرُ الْحُرُمُ فَاقْتُلُوا الْمُشْرِكِينَ حَيْثُ وَجَدْتُمُوهُمْ وَخُذُوهُمْ وَاحْصُرُوهُمْ وَاقْعُدُوا لَهُمْ كُلَّ مَرْصَدٍ فَإِنْ تَابُوا وَأَقَامُوا الصَّلوةَ وَاتُوالزَّكَوةَ فَخَلُّوا سَبِيْلَهُمْ إِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ وَ إِنْ أَحَدٌ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ اسْتَجَارَكَ فَاجِرُهُ حَتَّى يَسْمَعَ كَلَامَ اللهِ ثُمَّ أَبْلِغْهُ مَأْمَنَهُ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَا يَعْلَمُونَ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔آج ہم اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے بیزاری کا اعلان کرتے ہیں ان مشرکوں سے جن سے وقتی معاہدات تھے اور کوئی شرط وغیرہ نہیں تھی۔( شروط والے معاہدات کا آگے ذکر آتا ہے ) اور اعلان کرتے ہیں کہ ہم انہیں فتح کرتے ہیں۔صرف چار مہینے اور تم اس علاقہ میں رہ سکتے ہو۔تم دنیا میں خوب پھر کر دیکھ لو اللہ تعالیٰ نے اسلام قائم کر دیا اور اب وہ اپنے مرکز کو مشرکین کے وجود سے پاک کرنا چاہتا ہے کیونکہ جو منکر ہیں اللہ تعالیٰ انہیں عزت نہیں دیتا۔اور حج اکبر کے موقع پر یہ اعلان ہے اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے کہ اللہ اور اس کا رسول مشرکوں سے تعلق نہیں رکھ سکتے۔ان کو اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ اس علاقہ میں رہیں۔ہاں اگر تم تو بہ کرو تو یہ تمہارے لئے بہتر ہے اور اگر تم پھر جاؤ تو یاد رکھو تم خدا تعالیٰ کے کاموں کو نہیں روک سکتے اور نہ کامیابی حاصل کر سکتے ہو۔یہ ہمارا اعلان سب مشرکین کے لئے ہے سوائے ان کے جن سے تم نے عہد کیا ہوا ہے اور انہوں نے اس عہد کو توڑا نہیں اور نہ انہوں نے تمہارے خلاف کسی اور کو مدد دی ہے یعنی ان سے میعادی عہد ہے ، ان کا معاہدہ میعاد تک پورا کرو اور جب تک میعاد ختم نہیں ہوتی اسے لئے چلے جاؤ کیونکہ خدا تعالیٰ متقیوں سے محبت رکھتا ہے۔لیکن جب مقرر مہینے ختم ہو جائیں تو پھر اس آخری جماعت کو چھوڑ کر باقی مشرکین عرب کو جو اسلام سے برسر جنگ تھے جہاں بھی ملیں لڑائی کرو، انہیں پکڑو ، ان کا محاصرہ کرو اور ہر گھات کی جگہ پر ان کے لئے بیٹھو۔پس اگر وہ تو بہ کریں ، نمازیں پڑھیں اور زکوۃ دیں تو انہیں چھوڑ دو کیونکہ خدا تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے۔لیکن ہمارا یہ حکم ان مشرکوں