خطبات محمود (جلد 16) — Page 694
خطبات محمود ۶۹۴ سال ۱۹۳۵ء اپنا نام لکھا کر ، خدا کے لئے اپنی جان ، اپنے مال ، اپنے وطن ، اپنی عزت ، اپنے رشتہ دار اور اپنی عزیز سے عزیز چیز کو قربان کرنے کیلئے تیار رہو گے۔دشمن کی گولیوں سے مر جانا ہزار درجے بہتر ہے بہ نسبت اس کے کہ ایک شخص خدا کی گولی سے مرے۔دشمن کے ہاتھوں سے جب کسی انسان کو موت آتی ہے تو وہ اُسے ترقی کے بلند ترین مقامات پر پہنچاتی ہے لیکن جب میدان سے پیچھے قدم ہٹا لینے کی وجہ سے خدا تعالیٰ کے ہاتھ اُسے قتل کرتے ہیں تو یہ موت اُسے ابدی لعنت کا مستحق بنا دیتی ہے پس دشمن کے ہاتھ سے موت ایک برکت ہے جس کی جستجو تمہارے دلوں میں ہر وقت ہونی چاہئے اور خدا کے غضبناک ہاتھ سے موت ایک لعنت ہے جس سے تمہیں ہر وقت بچنا چاہئے۔الفضل ۱۳/ نومبر ۱۹۳۵ء) التوبه : ۳۸ تا ۴۲ بخاری كتاب الشروط باب الشروط فى الجهاد والمصالحة مع اهل الحرب وكتابة الشروط شخص مطعم بن عدی تھا۔بخاری کتاب المغازى باب شهود الملائكة بدرًا بخاری کتاب المغازی باب قول الله تعالى و يوم حنين۔۔۔۔۔۔تذکرہ صفحہ ۵۳۸۔ایڈیشن چہارم تذکرہ صفحہ ۵۰۔ایڈیشن چہارم ک مسلم کتاب فضائل الصحابة باب فضائل حسان بن ثابت رضی مسلم کتاب فضائل الصحابة باب فضل الصحابة ثم الذين يلونهم الله عنه