خطبات محمود (جلد 16) — Page 319
خطبات محمود ۳۱۹ سال ۱۹۳۵ء جائیں گے وہ رائیگاں جائیں گے اسی طرح ہر وہ تبر جو جماعت احمد یہ پر چلایا جائے گا آخر چکر کھا کر انہی کے پاؤں پر پڑے گا اور جماعت احمدیہ کو ایک ذرہ بھر بھی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ڈ نیوی لوگ کہا کرتے ہیں کہ جب سارے لوگ مخالف ہو جائیں تو اس وقت نرم ہو جانا چاہئے ہمارے خیر خواہ مسلمانوں میں سے بعض اور دوسری قوموں میں سے بھی کئی دفعہ مجھے کہلوا چکے ہیں کہ ان شدید مخالفت کے ایام میں میں خاموش رہوں مگر مجھے مداہنت کی ضرورت نہیں۔میں تمام مخالفوں اور ان کے ہم نواؤں کو حضرت نوح علیہ السلام کے الفاظ میں ہی کہتا ہوں۔تم سارے مل جاؤ اور اپنی تمام تدابیر احمدیت کو کچلنے کے لئے اختیار کرو، قادیان کے ان منافقوں کو بھی اپنے ساتھ ملا لو جو کھلم کھلا تمہاری تائید کر رہے ہیں اور ان منافقوں کو بھی اپنے ساتھ شامل کر لو جو نمازیں پڑھتے ، روزے رکھتے اور جماعت کے دیگر کاموں میں حصہ لیتے ہیں مگر اپنی پرائیویٹ مجلسوں میں سلسلہ کے نظام پر جنسی اُڑاتے اور اس کی تحقیر و تذلیل کرتے ہیں تم سارے مل جاؤ اور دن اور رات منصو بے کرو اور اپنے منصوبوں کو کمال تک پہنچا دو اور اپنی ساری طاقتیں جمع کر کے احمدیت کو مٹانے کے لئے تل جاؤ، پھر بھی یاد رکھو تم سب کے سب ذلیل ورسوا ہو کر مٹی میں مل جاؤ گے ، تباہ اور برباد ہو جاؤ گے اور خدا مجھے اور میری جماعت کو فتح دے گا۔کیونکہ خدا نے جس رستہ پر مجھے کھڑا کیا ہے وہ فتح کا راستہ ہے جو تعلیم مجھے دی ہے وہ کامیابی تک پہنچانے والی ہے اور جن ذرائع کو اختیار کرنے کی اس نے مجھے توفیق دی ہے وہ کامیاب و با مراد کرنے والے ہیں۔اس کے مقابلہ میں زمین ہمارے دشمنوں کے پاؤں سے نکل رہی ہے۔اور میں ان کی شکست کو اُن کے قریب آتے دیکھ رہا ہوں۔وہ جتنے زیادہ منصوبے کرتے اور اپنی کامیابی کے نعرے لگاتے ہیں، اتنی ہی نمایاں مجھے ان کی موت دکھائی دیتی ہے۔پس میں ان دوستوں کے مشورہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں لیکن ان سے کہتا ہوں میری نرمی خدا کے نشانوں کو چھپانے والی ہوگی۔میں نرمی کروں تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ میں نے دشمن کے حملہ کو اپنی چالاکی سے دُور کر دیا مگر آج خدا یہ دکھانا چاہتا ہے کہ انسانی طاقتیں اس کے ارادہ کے سامنے پیچ اور ذلیل ہیں۔آج خدا اپنی طاقت دکھانا چاہتا اور اپنے جلال کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہے۔میں تمام دشمنوں کے سامنے نڈر ہو کر کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا اور ہر مخلص احمدی سے بھی یہی توقع رکھتا ہوں کہ وہ دشمن کے سامنے سینہ سپر رہے گا اس لئے میں مخالفوں سے کہوں گا وہ جتنی طاقتیں ہمارے خلاف جمع کرنا