خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 418 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 418

خطبات محمود ۴۱۸ سال ۱۹۳۵ء اور مُصر ہوا کہ آپ کو عمرہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔تو رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ خدا کی قسم ! اگر ہمیں گھٹنوں گھٹنوں تک خون میں سے بھی ہو کر گزرنا پڑے گا تو جائیں گے مگر ایک جگہ جا کر آپ کی اونٹنی بیٹھ گئی اور باوجود اُٹھانے کے نہیں اُٹھی۔تو آپ نے فرمایا کہ حَبِسَهُ رَبُّ الْفِيلِ واقعہ اصحاب الفیل کے وقت جس خدا نے ان کو روکا تھا اُسی نے اس وقت میری اونٹنی کو روک دیا ہے اور آپ وہیں ٹھہر گئے اور فرمایا کہ خدا تعالیٰ مکہ کو جنگ و جدال سے محفوظ رکھنا چاہتا ہے اس لئے ہم اب زور سے مکہ میں داخل نہ ہوں گے۔^ پس جب دشمن قادیان کا امن برباد کرنا چاہتا ہے تو ہم کیوں اس کے فریب میں آئیں بلکہ میں کہتا ہوں کہ اگر کسی احمدی کو میرے ان خیالات سے کہ ہمیں فساد سے بچ کر رہنا چاہئے اختلاف بھی ہو تب بھی اس کا فرض ہے کہ احرار سے قادیان میں نہ لڑے قادیان سے باہر جا کر ان سے لڑے کہ کم سے کم وہ اس گناہ کا مرتکب نہ ہو۔دشمن کی غرض یہ ہے کہ وہ دَارُ الْآمَان کو دَارُ الْفَسَادَ ثابت کرے لیکن یہ ہمارا فرض ہے کہ اس کی ان چالوں میں نہ آئیں پس ہماری ذمہ واری بہت بڑی ہے اور غیرت کے اظہار کے لئے میں اور سامان تلاش کروں گا۔پہلے بھی میں نے بتایا تھا کہ ایسے ذرائع ہیں کہ ہم قانون کے اندر رہتے ہوئے بدلہ لے سکتے ہیں لیکن چونکہ وقت زیادہ ہو گیا ہے میں آئندہ خطبوں میں ان کا ذکر کروں گا۔سر دست کام کو شروع رکھنے کے لئے میں ایک بات کہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ اس وقت تک ہم نے قانونی طور پر حکومت پر حجت تمام نہیں کی اور میں نے بار بار کا رکنوں کو تو جہ دلائی ہے کہ گورنمنٹ سے قطعی فیصلہ کر لیا جائے۔کہ وہ ہماری شکایات سننے کے لئے تیار ہے یا نہیں۔اگر وہ تیار ہو تو پہلا مطالبہ یہ کیا جائے کہ ضلع گورداسپور کے موجودہ حکام کو تبدیل کیا جائے اور دوسرا یہ کہ ایک آزاد کمیشن یعنی جو انتظامی حکومت کے ماتحت نہ ہو مقر ر کیا جائے مثلاً ہائی کورٹ کے چیف جج صاحب ہوں یا کوئی اور انگریز جج ہو جائے۔ہم انگریزوں کی دیانت کے اب بھی قائل ہیں سوائے اس کے جن پر الزام ثابت ہو چکا ہے اس لئے ہمارا مطالبہ کا نگر یس والا نہیں کہ پبلک میں سے ہی کمیشن مقرر ہو بلکہ ہم کہتے ہیں کہ کوئی انگریز حج مقرر کر دیا جائے جو یہ تحقیقات کرے کہ مقامی حکام اور پنجاب گورنمنٹ کے بعض حکام نے ایسا رویہ اختیار کیا ہے یا نہیں جس کے نتیجہ میں فساد ہو رہے ہیں۔ہم اپنے کیریکٹر کو چھپانا نہیں چاہتے اس پر بھی بحث ہو۔فریق مخالف کے کیریکٹر پر بھی اور