خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 366 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 366

خطبات محمود ۳۶۶ سال ۱۹۳۵ء سچائی پر قائم رہو، اللہ تعالیٰ پر توکل کرو اور دعاؤں میں لگ جاؤ۔دعاؤں کے متعلق اللہ تعالیٰ نے مجھ پر ایک نیا انکشاف کیا ہے جو میرے پہلے عقیدہ کے کسی قدر خلاف ہے مگر آج چونکہ وقت زیادہ ہو گیا ہے اس لئے اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو اسے اگلے جمعہ یا کسی اور خطبہ جمعہ میں بیان کر دوں گا فی الحال میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آج سے تم اپنے نفسوں کو بدلنا شروع کر دو اور صدق اور راستی کی تلوار اپنے ہاتھ میں لے لو پھر دنیا کی کوئی طاقت تمہارا مقابلہ نہیں کر سکتی۔(الفضل ۲۴ جون ۱۹۳۵ء) کے تذکرہ صفحہ ۷۹۔ایڈیشن چہارم تذكرة الاولیاء از رئیس احمد جعفری صفحه ۲۴۴ اسدالغابة جلد ۲ صفحه ۲۳۰ مطبوعه ریاض ۱۲۸۵ه ۴ تاریخ ابن اثیر جلد ا صفحه ۶۳ مطبوعہ بیروت ۱۹۶۵ء ۵ سیرت ابن هشام جلد اوّل صفحه ۸۶ مطبوعه مصر ۱۲۹۵ھ