خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 85 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 85

خطبات محمود ۸۵ سال ۱۹۳۵ء بے جان چیزوں کے متعلق پیشگوئیاں نہ ہوتیں۔پس میں جو بات کہتا ہوں وہ یہ ہے کہ ضروری نہیں جس کے متعلق یہ پیشگوئی ہے اسے اس کے متعلق الہام بھی ہوا اور پھر وہ دعوی کرے گو میں یہ بھی نہیں کہتا کہ ضروری ہے کہ الہام نہ ہو ممکن ہے ہو جائے لیکن ضروری نہیں۔میں ابھی بچہ ہی تھا کہ حضرت خلیفہ اول کا خیال تھا کہ یہ پیشگوئی میرے متعلق ہے اور اس میں بہت سی باتیں ہیں جنہیں خدا نے میرے ذریعہ پورا کیا مثلاً حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نام کا اکناف عالم میں پھیلنا مختلف قوموں کا سلسلہ میں داخل ہونا۔حضرت خلیفہ اول کے زمانہ میں گوانگلستان میں مشن قائم تھا مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نام کو خواجہ صاحب زہر ہلاہل سے تعبیر کرتے تھے اور کہتے تھے کہ یہ سم قاتل ہے اور اللہ تعالیٰ نے یہ بات میرے ہی زمانہ میں پوری کی کہ آپ کا نام تمام دنیا میں پھیل گیا اور اب بیرونی ممالک میں ہزاروں کی جماعتیں ہیں اور مشن مختلف علاقوں میں پھیل گئے ہیں۔اس وقت ہندوستان سے باہر بیسوں مقامات پر جماعتیں ہیں جو سب میرے زمانہ میں قائم ہوئیں۔سماٹرا، جاوا، سیلون ، ماریشس ، ٹرینیڈاڈ ، امریکہ کی جنوبی ریاستیں ، انگلستان، روس، شام، فلسطین، مصر، الجزائر، گولڈ کوسٹ، نائیجیریا، سیرالیون، ایران یہ سب نئی جماعتیں ہیں جو میرے زمانہ میں قائم ہوئیں۔ان کے علاوہ بھی کئی دوسرے ممالک میں اکا دکا احمدی ہیں تو سوائے افغانستان کی جماعت کے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں قائم ہوئی۔یا ایک دو آدمیوں کے جو عرب میں تھے باقی جتنی جماعتیں باہر ہیں وہ سب میرے زمانہ میں قائم ہوئیں اور خدا کے فضل سے میرے ہی زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نام چاروں طرف پھیلا۔پھر کثرت جو اس زمانہ میں حاصل ہوئی اور جو نظام قائم ہوا وہ بھی غیر معمولی حیثیت رکھتا ہے۔جتنے آدمی آج میرے جمعہ میں ہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی کے آخری جلسہ میں اس سے چوتھا حصہ جلسہ سالانہ میں تھے۔قبر سے گز بھر ورے تک مسجد تھی اور جہاں میں کھڑا ہوں صرف یہاں سے وہاں تک آدمی تھے اور آپ بہت خوش تھے کہ ہماری جماعت پھیل گئی ہے مگر آج اس سے چار گناہ جمعہ میں ہیں۔عورتیں اس کے سوا ہیں اگر انہیں بھی شامل کر لیا جائے تو چار گنے سے بھی زیادہ آدمی آج جمعہ میں ہیں اور غور کرو یہ اللہ تعالیٰ کا کتنا بڑا فضل ہے پھر کوئی دن ایسا نہیں کہ جماعت میں اضافہ نہ ہو اور یہ ایسی بات ہے کہ بعض انگریزوں سے میں نے دوران گفتگو میں اس کا ذکر کیا تو وہ حیران رہ گئے۔میری خلافت کے بیس سالہ عرصہ میں مجھے یاد