خطبات محمود (جلد 16) — Page 84
خطبات محمود ۸۴ سال ۱۹۳۵ء بخار چڑھ جائے گا لیکن اگر کو نین کھالے تو ہو سکتا ہے کہ نہ چڑھے۔پس بسا اوقات انسان کو حزم اور احتیاط سکھانے کے لئے بھی خواب آتے ہیں۔ایک شخص کو رؤیا ہوتا ہے کہ تم مرجاؤ گے گواس کا مطلب یہی ہو کہ وہ مر جائیگا لیکن ہو سکتا ہے کہ یہ موت اس کے موجودہ حالات کا نتیجہ ہوا اور اس کے لئے ان حالات کو بدل کر موت سے بچ جانا ممکن ہو۔مثلاً وہ بیمار ہے اور پر ہیز کرے یا علاج کرائے تو بیچ جائے یا اگر دشمن کے حملہ سے موت کی خبر ہے اور وہ اس سے ہوشیار ہو جائے تو رویا کی تعبیر بھی بدل جائے غرض ہر رؤیا تقدیر مبرم نہیں ہوتی بلکہ بعض دفعہ اس کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ حالات ایسا چاہتے ہیں اور اگر حالات بدل جائیں گے تو تعبیر بھی بدل جائے گی۔پس جن رؤیاؤں کا میں نے ذکر کیا ہے ان کا یہ مطلب بھی ہو سکتا ہے کہ حالات کے نتیجہ میں ایسا ہو سکتا ہے لیکن اگر احتیاط کرو ، دعائیں کرو اور صدقہ و خیرات کرو تو ممکن ہے خدا بدل دے اور یہ بھی ممکن ہے کہ ان خوابوں کے وہ اچھے معنی ہوں جو میں نے پہلے بیان کئے ہیں۔اب میں اس سوال کو لیتا ہوں جو بعض دوستوں نے لکھا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعض رؤیا اور پیشگوئیاں آپ سے منسوب ہیں۔پھر یہ بات سمجھ میں نہیں آتی کہ آپ کی اتنی عمر ہی ہو اور چونکہ بعض دشمنوں کی طرف سے ابھی یہ اعتراض کیا جاتا ہے کہ سبز اشتہار والی پیشگوئی میرے متعلق نہیں اور کہ میں خود اس کے اپنے متعلق ہونے سے انکار کرتا ہوں اس لئے میں اس کے متعلق بھی کچھ بیان کر دینا ضروری سمجھتا ہوں۔یہ بات قطعاً غلط ہے کہ میں اس کے اپنے متعلق ہونے سے انکار کرتا ہوں میں جس بات کا انکار کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ اس پیشگوئی کو کسی مأمور کے متعلق سمجھا جائے یا یہ سمجھا جائے کہ جس کے متعلق یہ ہے اس کے لئے الہاماً ایسا دعویٰ کرنا لازمی ہے بعض باتوں کا بے شک الہاماً دعوی سے تعلق ہوتا ہے لیکن بعض کا ظاہری مادی حالات سے پتہ چل جاتا ہے کہ بات یوں ہے۔کوئی شخص خواب میں دیکھتا ہے کہ اس کا کوئی عزیز فوت ہو گیا۔اب کیا ضروری ہے کہ اس کی وفات کے بعد دوسرے رشتہ دار الہا م دعوی کریں کہ خواب اسی کے متعلق تھا جو فوت ہو چکا۔احادیث میں ریل گاڑی کے متعلق پیشگوئی ہے تو کیا اس کے یہ معنی ہوں گے کہ ریل الہاما اس کا دعویٰ کرے تب اس پیشگوئی کے اس کے متعلق ہونے کا یقین کیا جائے پس دعوئی اور وہ بھی الہاماً ضروری نہیں۔اگر یہ ضروری ہوتا تو احادیث میں