خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 691 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 691

خطبات محمود ۶۹۱ سال ۱۹۳۵ء رنگ میں کام کرنے سے آج تک کسی جماعت کو بھی کامیابی ہوئی ہے؟ کیا کوئی قوم بھی ایسی ہے جو ہزار سال تک زندہ رہی ہو ؟ رسول کریم ﷺ کو دیکھ لو۔آپ اپنے متعلق فرماتے ہیں کہ میرے بعد تین سو سال تک روحانیت کا دور رہے گا پھر شیطان دنیا پر غالب آ جائے گا۔اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد تین سو سال تک روحانیت کا دور رہا تو رسول کریم ﷺ کی بعثت ثانیہ کی روحانیت کا دور بھی زیادہ سے زیادہ تین سو سال ہو سکتا ہے۔مگر ہماری ترقی کی موجودہ حالت یہ ہے کہ ایک ہزار سال میں ایک کروڑ آدمی سلسلہ میں داخل ہونے کی امید ہو سکتی ہے۔اور اگر روحانی معلمین کی موجودگی میں اس قدر کم لوگ سلسلہ میں داخل ہوں تو بعد میں کس طرح زیادہ لوگوں کے داخل ہونے کی امید ہو سکتی ہے۔اور اگر فرض بھی کرو کہ تین سو سال کے روحانی زمانہ کے بعد اسلام پھیلا تو پھر کیا پھیلا۔خالی تعداد کا بڑھا لینا کوئی چیز نہیں تبدیلی قلوب کے لئے ضرورت ہوتی ہے روحانی معلمین کی۔اور اس کے لئے ضرورت ہے کہ اسی تین سو سال کے عرصہ میں احمدیت پھیلے جب روحانی معلم دنیا میں موجود ہوں پس قریب سے قریب تر زمانہ میں احمدیت کی اشاعت کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔انسان کا یہ قاعدہ ہے کہ جب وہ دیکھتا ہے ایک کام کے لئے جتنا وقت وہ دیتا ہے اس میں وہ کام نہیں ہو رہا تو اس کام کے لئے زیادہ وقت دے دیتا ہے۔ڈاکٹر بھی جب دیکھتے ہیں کہ دوا کی ایک خوراک کا مریض پر اثر نہیں ہوا تو وہ دوا کی مقدار کو بڑھا دیتے ہیں۔اسی طرح جب گزشتہ سال تم نے قربانیاں کیں اور تم نے دیکھا کہ ابھی ان کا کوئی شاندار نتیجہ نہیں نکلا اور نہ لوگوں کے قلوب میں بہت بڑا تغیر ہوا ہے تو تمہارا فرض ہے کہ تم پہلے سے بھی زیادہ قربانیاں کرو۔اور اگر تم پچھلے سال سے زیادہ قربانی کرنے کے لئے تیار نہیں تو تم اپنے عمل سے یہ ثابت کرتے ہو کہ تم کسی بڑے انعام کے مستحق نہیں۔ابھی تک صرف چند غیر ممالک میں مبلغ بھیجے جا سکے ہیں۔سٹریٹس سیٹلمنٹ میں مبلغ بھجوائے گئے ہیں ، جاپان میں ایک مبلغ بھیجوایا گیا ہے ، چین میں بھجوایا گیا ہے بلکہ چین میں تھوڑے دن ہوئے ایک اور مبلغ بھی روانہ کیا گیا ہے۔اسی طرح پانچ سات اور مبلغ غیر ممالک میں جانے والے ہیں پھر بھی ان مبلغین سے سلسلہ کا پیغام کہاں دنیا کے کناروں تک پہنچ سکتا ہے سینکڑوں ممالک ابھی باقی ہیں جن میں ہم نے تبلیغ کرنی ہے پس ہمارا کم سے کم فرض یہ ہے کہ ہم ہر ملک میں احمد یہ جماعت ایسے وقت میں