خطبات محمود (جلد 16) — Page 62
خطبات محمود ۶۲ سال ۱۹۳۵ء ہوئے ۔ ۱۹۰۶ء میں حکومت ہند کے محکمہ مالیات وزراعت میں انڈر سیکرٹری اور ۱۹۱۰ء تا کے ۱۹۱۴ ء سیکرٹری رہے ۔ ۱۹۱۵ ء تا ۱۹۱ء ۱۹۱۸ ء علمه محکمہ تعلیم سے تعلق ا رہا۔ رہا۔ ۱۹۱۹ء تا ۱۹۲۱ء پنجاب ۔ لیفٹیننٹ گورنر اور ۱۹۲۱ء تا ۱۹۲۴ ء گورنر رہے ۔ سی ایس آئی ، کے سی آئی ای اور کے سی ایس آئی کے خطابات کے حامل تھے ۔ (اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۶۷۷ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء) سر میلکم ہیلی ۔ پیدائش ۱۸۷۲ء ۔ ۱۹۰۲ ء میں آئی سی ایس جہلم میں آباد کاری کے افسر مقرر ہوئے ۔ ۱۹۰۷ء میں حکومت پنجاب کے سیکرٹری بنے ۔ ۱۹۰۸ء میں حکومت ہند کے ڈپٹی سیکرٹری بنے ۔ ۱۹۱۲ء تا ۱۹۱۹ ء چیف کمشنر دہلی رہے۔ ۱۹۱۹ء تا ۱۹۲۲ء حکومت ہند کے فنانس ممبر رہے۔ ۱۹۲۲ء تا ۱۹۲۴ ء ہوم ممبر رہے ۔ گورنر پنجاب اور گورنر یو پی بھی رہے ۔ ان کا شمار نہایت قابل انگریز افسروں میں ہوتا ہے ۔ ( اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۸۸۵ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء) لارڈ ولنگڈن ۔ مدراس اور بمبئی کے گورنر پھر ۱۹۳۱ء تا ۱۹۳۶ ء وائسرائے ہند رہے ۔ دوسری اور تیسری گول میز کانفرنس ان ہی کے عہد میں لندن میں ہوئی ۔ ( اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۸۱۰ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء ) رولٹ ایکٹ ۔ ۱۹۱۹ء میں جنگ عظیم کے بعد ہندوستان میں تحریک آزادی کی ایک لہر پیدا ہوئی جسے روکنے کے لئے جسٹس رولٹ کی صدارت میں ایک کمیٹی قائم ہوئی ۔ کمیٹی کی رپورٹ پر ایسا قانون بنایا گیا جس کی رو سے حکومت کو تخریبی کارروائیاں روکنے کے لئے وسیع اختیارات مل گئے ۔ اس قانون کو رولٹ ایکٹ کا نام دیا گیا۔ 1 لارڈ چیمسفورڈ ۔ جنگ عظیم کے دوران لارڈ ہارڈنگ کے چلے جانے پر لارڈ چیمسفورڈ ۱۹۱۶ء میں ہندوستان تشریف لائے اور ۱۹۱۶ء سے ۱۹۲۱ء تک وائسرائے رہے ۔ انہوں نے جنگ عظیم میں فوج اور سامانِ جنگ بھیجنے کا سلسلہ بدستور جاری رکھا۔ یونیورسٹی ہسٹری آف انڈیا صفحہ ۳۶۵ مطبوعہ لاہور )