خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 611 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 611

خطبات محمود ٦١١ سال ۱۹۳۵ء سمجھنا چاہئے کہ یہ احرار جنگ کر رہے ہیں احرار تو صرف شیطان کا ایک ہتھیار ہیں جس سے وہ اس وقت کام لے رہا ہے اور اسی طرح کے اس کے اور کئی ہتھیار ہیں ۔ شیطانی طاقتیں اس وقت چاہتی صلى الله ہیں کہ دنیا سے اسلام کو مٹا دیں اور محمد ﷺ کی آواز کو دنیا سے نابود کر دیں مگر خدا نہیں چاہتا کہ ایسا ہونے دے۔ ۱۳ يَأْبَى اللَّهُ إِلَّا أَنْ يُتِمَّ نُورَهُ خدا اس وقت غدا اس وقت ہر بات سے انکار کر رہا ہے سوائے اس کے کہ اپنے نور کو کامل کر دے ۔ اسی خدا نے اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ اس بات کا پھر اعلان کیا ہے کہ میں اپنے نور کو قائم کروں گا اور شیطان کی پچلیوں کو توڑ دونگا ۔ پس آج خدا چاہتا ہے کہ وہ اپنے نور کو کامل کرے ۔ وہ چاہتا ہے کہ شیطنت کی کچلیاں تو ڑ ڈالے مگر شیطنت دنیا سے کسی طرح کچلی جاسکتی ہے جب خود ہمارے اندر شیطنت موجود ہو ۔ پس اگر ہم چاہتے ہیں کہ دنیا سے جھوٹ اور دغا بازی کو کچل دیں اور شیطان کی گلیوں کو ہمیشہ کے لئے توڑ دیں تو اس کے لئے ضروری ہے کہ پہلے ہمارے اندر نیکی اور تقویٰ پیدا ہوا اور ابتلاؤں سے ہم گھبرائیں نہیں ۔ دیکھو! جب ہوا آتی ہے تو وہ یکساں طور پر نہیں چلتی ۔ پہلے ایک جھونکا آتا ہے اور وہ معمولی ہوتا ہے اس کے بعد سکون پیدا ہو جاتا ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ آندھی بند ہوگئی اس کے بعد پھر ایک جھونکا آتا ہے اور وہ پہلے سے زیادہ سخت ہوتا ہے پھر سکون ہو جاتا ہے ۔ اسی طرح ہوا ہر دفعہ کے سکون کے بعد زیادہ تیزی سے آتی چلی جاتی ہے یہاں تک کہ انسان سمجھتا ہے کہ اب چھتیں اُڑ جائیں گی اور دیواریں ٹوٹ جائیں گی مگر پھر طوفان میں کمی آنے لگتی ہے اور آہستہ آہستہ آندھی ختم ہو جاتی ہے۔ اسی طرح ابتلاؤں کا بھی سلسلہ ہے وہ بھی آہستہ اُٹھتے اور آخر شدت اختیار کرتے چلے جاتے ہیں یہاں تک کہ مقصد پورا ہو جاتا ہے اور ان میں کمی آنی شروع ہو جاتی ہے مگر بغیر مقصد کے پورا ہونے کے ان میں کمی نہیں آ سکتی اور یہ سلسلہ ابتلاء اُس وقت تک ختم نہیں ہو سکتا جب تک کہ شیطان اپنی پوری طاقت خرچ نہ کرلے اور ہر قسم کے حربوں سے کام لے کر نا کام نہ ہو چکے۔ ممکن ہے احرار کا ہتھیار اگر گند ہو جائے تو شیطان اپنے لئے کوئی اور ہتھیار اختیار کر لے مگر یہ جنگ اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ خدا کی طرف سے جو چیلنج ملا ہے اس کے نتیجہ میں شیطانی طاقت دنیا سے مٹ نہ جائے اور وہ رحمانی فوجوں کے آگے اپنے ہتھیار نہ ڈال دے۔ اگر تم بدیوں کی فہرست گنو تو دن