خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 54 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 54

خطبات محمود ولد سال ۱۹۳۵ء نے اطاعت کا عہد لیا اور حکومت ہند نے ایک خاص کمیونک (COMMUNIQUE) کے ذریعہ تسلیم کیا کہ جماعت احمد یہ نے فساد کو روکا ہے اور حکومت کی مدد کی ہے ۔ ہوشیار پور کے ڈپٹی کمشنر نیز اور بھی کئی مقامات کے حکام نے اقرار کیا کہ احمدیوں کی کوشش سے ان کے علاقے فساد سے بچے رہے ہیں۔ حکومت ہند کا کمیونک کوئی معمولی بات نہیں ۔سند اور چیز ہے اور کمیونک اور ہے یہ گویا اعلان عام ہے ۔ ۔ لارڈ لا چیمسفورڈ Chelmsford) (Lord (ford 3" نے میرے نام اپنی چٹھی دیکھی : میں اس کا ذکر کیا کہ حکومت نے ایک کمیونک شائع کیا ہے کہ آپ کی جماعت نے بہت مدد دی ہے ۔ پھر کا بل کی لڑائی ہوئی اور اس موقع پر بھی میں نے فوراً حکومت کی مدد کی ۔ اپنے چھوٹے بھائی کو فوج میں بھیجا جہاں انہوں نے بغیر تنخواہ کے چھ ماہ کام کیا ۔ جو اتنا اچھا تھا کہ افسروں نے بعد میں ان کو چھوڑنا پسند نہ کیا اور کوشش کی کہ وہ با قاعدہ تنخواہ دار ملازم ہو جا کہ وہ با قاعدہ تنخواہ دار ملازم ہو جائیں حتی کہ انہیں فار کہ انہیں فارغ کرانے کے لئے مجھے ایجوٹنٹ جنرل (Adjutant General) کو چھی لکھنی پڑی اور پڑی اور پھر ان کے حکم سے انہیں فارغ گیا۔ اس کے بعد نان کو آپریشن (Non Co-operation) کی تحریک کا زمانہ آیا اس کا مقابلہ کرنے کیلئے میں نے ایک کتاب لکھی جو ایسے زبردست دلائل رکھتی تھی کہ حکومت نے اس کی سینکڑوں کا پیاں خرید کر تقسیم کرائیں اور ہزاروں کا پیاں میں نے خود مُفت تقسیم کرائیں ۔ کئی محکموں نے لکھا کہ ایسی مدلل اور اعلیٰ کتاب کوئی نہیں لکھی گئی ۔ پھر ہجرت کا زمانہ آیا ، یہ مسلمانوں پر جنون کا زمانہ تھا ، وہ تجارت ، زمیندارہ اور دوسرے کا روبار ترک کر کے چلے جا رہے تھے ، میں نے اُس وقت مسلمانوں کو سمجھایا اور کیا حکومت کی مدد کی ۔ اس کے بعد ہر موقع پر جب کانگرس نے شورش کی ہم نے حکومت کی مدد کی ۔ گزشتہ گاندھی موومنٹ (MOVEMENT) کے موقع پر ہم نے پچاس ہزار روپیہ خرچ کر کے ٹریکٹ اور اشتہار شائع کئے اور ہم ریکارڈ سے یہ بات ثابت کر سکتے ہیں۔ سینکڑوں تقریر میں اس تحریک کے خلاف ہمارے آدمیوں نے کیں ، اعلیٰ مشورے ہم نے دیئے جنہیں اعلیٰ حکام نے پسندیدگی کی نظر سے دیکھا مگر ان سب خدمات کا کیا نتیجہ نکلا ؟ یہی کہ جب وہ لوگ جن سے ہم اس وجہ سے لڑا کرتے تھے کہ وہ حکومت کے خلاف اور اس کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے والی حرکات کرتے ہیں جب ہم پر حملہ آور ہوئے تو ہمیں کچھ پتہ نہیں کہ حکومت کیا کر رہی ہے۔ ممکن ہے حکومت کی طرف سے کچھ کارروائی ہو رہی ہو مگر مجھے معلوم نہیں اس لئے ان حالات میں میں مجبور ہوں کہ جماعت کو