خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 482 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 482

خطبات محمود ۴۸۲ سال ۱۹۳۵ء نیشنل لیگ کے متعلق اہم اور ضروری ہدایات ( فرموده ۹ راگست ۱۹۳۵ء) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :- میں نے گزشتہ جمعہ کے خطبہ میں ذکر کیا تھا کہ خالی دعوے نہ تو دنیا کو کوئی فائدہ پہنچا سکتے ہیں اور نہ دعوے کرنے والے کو۔میں افسوس سے دیکھتا ہوں کہ یہ زمانہ سب سے زیادہ اس مرض میں مبتلاء ہے کہ لوگ باتیں بہت کرتے ہیں اور کام کم کرتے ہیں۔لوگ خیالی اصول بناتے ہیں، ان کے لئے مجلسیں قائم کرتے ہیں ، ان کی تائید میں ریزولیوشن پاس کرتے ہیں اور ان کو پھیلانے کے لئے پرو پیگنڈا کرتے ہیں لیکن نہ خود ان پر عمل کرتے ہیں اور نہ انہیں حقیقی خواہش اس امر کی ہوتی ہے کہ لوگ ان پر عمل کریں صرف ایک نمود اور شہرت کی خواہش ہوتی ہے جو انہیں لئے لئے پھرتی ہے۔جو مرض زمانہ میں پھیلا ہوا ہو وہ ان جماعتوں پر بھی اثر کئے بغیر نہیں رہ سکتا جو اس مرض میں مبتلاء نہ ہوں یا مبتلاء نہ رہنا چاہیں مگر ہمسائیوں کے ساتھ رہنے پر مجبور ہوں۔جب طاعون پڑتی ہے ، ہیضہ آتا ہے اور انفلوئنزا کا دورہ ہوتا ہے تو ان سے وہ لوگ تو متاثر ہوتے ہی ہیں جن کے اندر انہیں قبول کرنے کا مادہ ہوتا ہے مگر بعض وہ لوگ بھی متاثر ہو جاتے ہیں جو اپنی طرف سے ان سے بچنے کی پوری پوری کوشش کرتے ہیں گو احتیاط کرنے والے کم مبتلاء ہوتے ہیں اور نہ کرنے والے زیادہ۔مگر شکار دونوں فریق ہوتے ہیں۔پس اس زمانہ میں جب دنیا میں لفظوں سے کام چلانے کی کوشش کی جاتی ہے اگر ہماری جماعت بھی با وجود تمام نیک ارادوں کے اور باوجود ان تمام سامانوں کے جو اللہ تعالیٰ نے