خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 328 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 328

خطبات محمود کریں۔ ۳۲۸ سال ۱۹۳۵ء میں سلسلہ کے اخبارات کو بھی توجہ دلاتا ہوں کہ دشمن کی شرارت کو دیکھ کر بھی سخت الفاظ استعمال نہ کیا کریں کہ محبت سختی سے زیادہ اثر کرتی ہے دشمنوں کی گالیوں کو سن کر بھی جوش میں نہ آئیں ہمارے خلاف جو کچھ گند اُچھالا گیا ہے اور اس کے جواب میں ہمارے اخبارات میں جو کچھ لکھا جاتا ہے اگر اس سے ہیں گنا زیادہ بھی لکھا جائے تو گو یہ جائز ہے لیکن ہر جائز کام تو نہیں کر لیا جاتا بلکہ یہ دیکھا جاتا ہے کہ موقع اور محل کے لحاظ سے کون سا کام مفید ہے اسی طرح یہ دیکھنا چاہئے کہ کیا تبلیغی نقطۂ نظر سے سختی کا جواب سختی مفید ہو گا چونکہ یہ طریق مفید نہیں اس لئے اسے اختیار نہیں کرنا چاہئے بلکہ نرمی کے پہلو کو ہمیشہ غالب رکھنا چاہئے ۔ بولنے سے چونکہ میری آنکھ کو تکلیف ہوتی ہے اس لئے زیادہ نہیں بول سکتا اور امید کرتا ہوں کہ اگر دوست اس کی اہمیت کو جو اتنی واضح ہے کہ اس کے لئے کسی دلیل کی ضرورت نہیں محسوس کر لیں تو بہت شاندار نتائج نکل سکتے ہیں ۔ الفضل ۴ رجون ۱۹۳۵ء ) لے سٹریٹس سیٹلمنٹس (STRAITS SETTLEMENTS) ملایا میں برطانیہ کی سابق شاہی نو آبادی ۔ ۱۸۲۶ء سے ۱۸۵۸ ء تک برٹش ایسٹ انڈیا کمپنی نے پینانگ ملکا اور سنگا پور کو ایک انتظامی مجزو کی حیثیت سے سنبھالے رکھا۔ بعد ازاں قلیل مدت کیلئے انڈیا آفس نے انتظام اپنے ہاتھ میں لے لیا۔ ۱۸۶۷ء میں یہ نو آبادی قائم کی گئی اور ۱۹۴۶ء میں ختم کر دی گئی ۔ اب سنگا پور ایک الگ کالونی ہے مگر باقی حصے ملایا کے اتحاد میں شامل ہو گئے ہیں ۔ ( اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد اول صفحہ ۷۴۱ مطبوعہ ۱۹۸۷ء )