خطبات محمود (جلد 16) — Page 295
خطبات محمود ۲۹۵ سال ۱۹۳۵ء ساتھ ہیں اس لئے وہ کہتے ہیں آؤ ہم احمدیوں کو الگ کر دیں۔یا ممکن ہے وہ مسلمانوں کو فوائد پہنچانا چاہتے ہوں اور ان کا خیال ہو کہ ان فوائد کے رستہ میں ہم روک ہیں۔بہر حال وہ سمجھتے ہیں کہ جن چیزوں کو وہ مسلمانوں کے لئے مفید سمجھتے ہیں گو حقیقتاً وہ نقصان دہ ہیں انہیں وہ ہماری وجہ سے مسلمانوں میں رائج نہیں کر سکتے پس وہ چاہتے ہیں کہ ہماری جماعت کو الگ کر دیں تا کہ وہ ان امور کو مسلمانوں میں رائج کر سکیں اور انہیں کوئی روکنے والا نہ ہو۔مسلم كتاب الفتن باب ذكر ابن الصياد ( الفضل یکم مئی ۱۹۳۵ء)