خطبات محمود (جلد 16) — Page 19
خطبات محمود ۱۹ سال ۱۹۳۵ء سامنے رکھو۔اس کے بعد خلافت ہے جس کے ساتھ جماعت کی ترقی وابستہ ہے۔رسول کریم ﷺ کی پیشگوئی تھی کہ جس دن مسلمانوں نے اس چادر کو پھاڑ دیا اس کے بعد ان میں اتحاد نہیں ہو گا۔حضرت عبد اللہ بن سلام نے جو یہود سے مسلمان ہوئے تھے ، حضرت عثمان کی شہادت کے وقت کہا کہ اب مسلمانوں میں قیامت تک اتحاد نہیں ہوسکتا پس خلافت بہت قیمتی چیز ہے۔بے شک خلیفہ کا وجود قیمتی ہوتا ہے مگر اس سے بہت زیادہ قیمتی چیز خلافت ہے جس طرح نبی کا وجود قیمتی ہوتا ہے مگر اس سے زیادہ قیمتی چیز نبوت ہوتی ہے۔پس یہ اصول ہیں ان کو مضبوطی سے پکڑو۔پھر یہ خیال نہ کرو کہ تم تھوڑے ہو یا بہت کیونکہ ان اصولوں کے پیچھے خدا ہے اور جو تم پر ہاتھ ڈالے گا وہ گویا خدا پر ہاتھ ڈالنے والا ہوگا۔جس طرح بجلی کی تار پر غلط طریق پر ہاتھ ڈالنے والا ہلاک ہو جاتا ہے لیکن صحیح طور پر ہاتھ ڈالنے والا اس سے انجن چلاتا ہے اور بڑے بڑے فوائد حاصل کر لیتا ہے۔اسی طرح ان اصول کے اگر تم پابند رہو، اللہ تعالیٰ پر توکل رکھو اور ہر قربانی کے لئے تیار ہو تو تم پر حملہ آور ہو نیوالا ہلاکت سے نہیں بچ سکے گا۔پس یہ باتیں اپنے اندر پیدا کرو اور چھوٹی چھوٹی چیزوں کی پرواہ نہ کرو کہ یہ تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتیں۔ابھی اس قسم کے واقعات کا کوئی وہم و گمان بھی نہ تھا اور نہ ہی میری خلافت کا کوئی خیال تھا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بتا دیا تھا کہ ان باتوں کی طرف توجہ نہیں کرنی چاہئے۔میں نے ایک دفعہ خواب دیکھا کہ میں ایک پہاڑی سے دوسری پہاڑی پر جانا چاہتا ہوں اور کوئی مجھے کہتا ہے کہ راستہ میں بعض چیزیں آپ کو ڈرانا چاہیں گی اور کئی قسم کی شکلیں بن بن کر آپ کی توجہ کو دوسری طرف پھیرنا چاہیں گی مگر آپ یہ کہتے جائیں۔” خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ “ اور سیدھے چلتے جائیں اور کسی چیز کا خیال نہ کریں۔پس میں بھی آپ سے یہی کہتا ہوں کہ آپ لوگ اپنے نفسوں پر قابو رکھیں اور ان چھوٹی موٹی چیزوں کی پرواہ نہ کریں ان کو چھوڑ دیں کہ یہ کس وخاشاک کی مانند ہیں جس طرح ایک شخص جسے بہت جلدی ہو اگر اس کے پاؤں میں کانٹا چھ جائے تو وہ چلتے چلتے ہی اس کو نکال دیتا ہے، ٹھہرتا بھی نہیں۔آپ لوگ بھی ان مخالفتوں کو زیادہ وقعت نہ دیں بلکہ یاد رکھیں کہ بعض اوقات تو کام اتنا ضروری ہوتا ہے کہ کانٹا نکالنے پر بھی وقت ضائع نہیں کیا جا تا۔ایک شخص ڈوب رہا ہو تو اسے بچانے کے لئے جانے والا کب کانٹے نکالنے بیٹھتا ہے۔پس تم اپنے مقصود کے پیچھے چلو جو دنیا میں اسلام اور سلسلہ کی عظمت کو قائم کرنا ہے۔اس کے ذرائع میں نے اپنی سکیم میں آپ