خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 214 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 214

خطبات محمود ۲۱۴ سال ۱۹۳۵ء بعض زمانوں میں بعض صفات کا اظہار ہوتا ہے اور بعض میں بعض اور کا۔اور اس دعا سے جو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو سکھائی پتہ چلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی صفت حفیظ، ناصر يانصير، رحیم یارحمن کی اس زمانہ میں بندوں کو زیادہ احتیاج ہے۔اس میں محبہ نہیں کہ جس قدر مکمل نظام مخالفت کا اس زمانہ میں ہے وہ رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں دشمنوں کا نہیں تھا۔اُس زمانہ میں انفرادی مقابلہ تھا کفر و شرک کو اجتماعی طاقت حاصل نہ تھی جو آج ہے۔آپ کو پہلا مقابلہ عرب سے پڑا جہاں کوئی حکومت ہی نہ تھی ، مکہ میں الگ ، مدینہ میں الگ اور یمامہ میں الگ انتظام تھا ، اسی طرح ہر گاؤں اور ہر بستی کی حکومت علیحد تھی اور ایک شخص ایک حکومت سے نکل کر جھٹ دوسری حکومت میں جا سکتا تھا مگر آج چند متحد الخیال حکومتوں نے سب دنیا پر غلبہ حاصل کیا ہوا ہے۔اس زمانہ میں اصل طاقت یورپ اور امریکہ کی ہے۔جاپان بے شک ایک علیحدہ ہستی ہے مگر ان کے مقابلہ میں وہ کچھ نہیں۔مذہبی نقطہ نگاہ سے عیسائیت ساری دنیا پر چھائی ہوئی ہے اور جس کی مخالف یہ ہوا سے دنیا میں کوئی پناہ نہیں ملتی اس لئے اس زمانہ میں حفاظت، نصرت اور رحم کا سوال بہت خصوصیت رکھتا ہے۔پھر رسول کریم ﷺ کی زندگی میں آپ کو بادشاہت بھی حاصل ہو گئی تھی اور اس وجہ سے آپ غیر کی حفاظت کے محتاج نہ رہے تھے اور بعد میں تو ساری دنیا پر مسلمانوں کی حکومت ہوگئی مگر اس زمانہ میں اللہ تعالیٰ کا منشاء یہ ہے کہ اسلام کی حفاظت دلائل سے کرے اور احمدیت کو عرصہ تک حکومت سے علیحدہ رکھے کیونکہ دشمنوں نے یہ دھوکا کھایا تھا یا وہ یہ فریب دینا چاہتے ہیں کہ پہلے زمانہ میں مسلمانوں نے تلوار چلائی اور اس وجہ سے اسلام پھیل گیا۔گو یہ اعتراض لغو، بے ہودہ اور غلط ہے اور رسول کریم ﷺ کی زندگی اپنی ذات میں اس امر پر شاہد ہے کہ یہ اعتراض غلط ہے اور اسلام کا نور دلائل اور براہین سے پھیلا ہے اور صحابہ کرام کی مقدس زندگیوں کے نمونہ سے اس کی اشاعت ہوئی ہے لیکن بہر حال چونکہ اس زمانہ میں تلوار چلائی گئی اس وجہ سے دشمن کو اس اعتراض کا موقع ملا لیکن غیرت الہی نے تقاضا کیا کہ وہ اس زمانہ میں اسلام کو بغیر تلوار کے پھیلا کر یہ ثابت کر دے کہ یہ اعتراض بے ہودہ ہے۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک شاگر د دلائل سے اسلام پھیلا سکتا ہے تو آپ کیوں نہیں پھیلا سکتے تھے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ اسلام کو دلائل سے پھیلا کر اللہ تعالیٰ ان