خطبات محمود (جلد 16) — Page 170
خطبات محمود ۱۷۰ سال ۱۹۳۵ء غصہ چڑھا ہوا تھا اس لئے میں نے اسے کہا کہ چُپ رہو مگر اس نے کہا کہ نہیں میں بد نیتی سے نہیں پوچھتا بتاؤ کیا بات ہے مگر مجھے چونکہ غصہ تھا اس لئے میں نے پھر کہا کہ چُپ رہو مگر اس نے کہا کہ خدا کے لئے بتاؤ کیا بات ہے مجھے فکر ہے اس لئے پوچھتا ہوں اور جب میں نے بتایا تو اُس نے ذرا پرے ہو کر کہا جس کی مجھے آواز آئی کہ الْحَمْدُ لِلهِ تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے مخالفوں کے دلوں میں بھی ہماری قدر ہے، تم کبھی یہ خیال بھی نہ کرو کہ ظلم کا میاب ہو سکتا ہے ۔ اگ ہے ۔ اگر چہ اس وقت ہمیں بدنام کیا جا رہا ہے مگر اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ جب دیکھتے ہیں کہ یہ ہمیں دیتے ہیں تو خیال کرتے ہیں کہ سب کچھ کیوں نہیں دیتے مگر جب انہیں معلوم ہو گا کہ رحم اور انصاف کی کیا حدود ہیں تو ضرور نادم ہوں گے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام جب فوت ہوئے تو ہندو، سکھ، غیر احمدی سب رورہے تھے حالانکہ زندگی میں یہی لوگ آپ کو گالیاں دیا کرتے تھے۔ میں نے اس وقت جماعت کو ایک گر بتا دیا ہے کہ اللہ تعالیٰ ظالم کو بھی ہدایت نہیں دیتا اس لئے اپنے اعمال میں ظلم مت پیدا ہونے دو۔ اپنے روبہ میں نرمی را اللہ تعالی دولت دے تو تمہارے اندر انکسار پیدا ہو، علم سے تواضع پیدا ہو اور وہ تمہیں جتنا اونچا کرے اُسی قدر جھکو اور کوشش کرو کہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں سے اس کے بندوں کو فائدہ پہنچاؤ۔ بادشاہ کی دولت رعایا کے لئے ہوتی ہے اور ملک کہہ کر اللہ تعالیٰ نے یہی بتایا ہے کہ ہم تمہیں جو کچھ دیں گے بادشاہ کر کے دیں گے تا تم دوسروں کو فائدہ پہنچاؤ ، قدوسیت اس واسطے دیں گے کہ دوسروں کو پاک کرو، عزیز بنائیں گے تا دوسروں کو بڑا کر و عزیز اسے بھی کہتے ہیں جو دوسروں کو ذلیل نہ کرے ، ہم تمہیں حکمت دیں گے مگر اس لئے کہ دوسروں کو سکھاؤ۔ جس پانی کو نکلنے کا رستہ نہ ہو وہ سڑ جاتا ہے پس ہم تمہیں علم دیں گے لیکن اگر اس سے دوسروں کو فائدہ نہ پہنچاؤ گے تو یہ سڑ کر تمہارے دماغ میں تعفن پیدا کر دے گا۔ ل الجمعة : ٣ البقرة : ٦ ( الفضل ۱۲ مارچ ۱۹۳۵ء ) الجمعة : ٢ الجمعة : ٣ ه ترمذى كتاب البر والصلة باب ماجاء في الاقتصاد في الْحُبِّ وَالْبُغْضِ۔ بخارى كتاب الدعوات باب ما يقول إِذَا الَى أَهْلَهُ۔ ك الجمعة : ۴ نرمی رکھو۔