خطبات محمود (جلد 16) — Page 166
خطبات محمود ۱۶۶ سال ۱۹۳۵ء جہاں خزانہ خالی ہو جائے مگر خدا کا خزا نہ تو کبھی خالی نہیں ہو سکتا ۔ پھر فر ما یا مَثَلُ الَّذِينَ حُمِلُوا التَّوْرَةَ آیات صلى الله علوسم ثُمَّ لَمْ يَحْمِلُوهَا كَمَثَلِ الْحِمَارِ يَحْمِلُ اَسْفَارًا لے مسلمانو ! ہم تمہیں کتاب سکھاتے ہیں ، کی تلاوت کراتے ہیں ، قد و ، قدوس بناتے ہیں ، حکمت سکھاتے ہیں محمد رسول اللہ اللہ تمہیں ایسی تعلیم دیتا ہے جو خدا دیتا ہے جو خدا کا بروز اور اس کا ر اور اس کا مثیل بنا دیتی ہے۔ تمہارے ذریعہ خدا تعالیٰ کا ظہور دنیا میں ہو گا مگر یہ خصوصیات تمہارے اندر اس وقت تک رہیں گی جب تک حقیقی تعلق تمہارا اس کتاب کے ساتھ رہے گا جب یہ نہیں رہے گا تو تمہارے اندر بھی کوئی خوبی نہ رہے گی اور اس کی مثال یہ دی ہے کہ محمد سے پہلے بھی ایک نبی آیا جس کے پاس تو رات تھی ۔ یعنی حضرت موسیٰ علیہ السلام نے تو رات کے ذریعہ اپنی قوم کا درجہ بہت بلند کر دیا تھا وہ قوم سانپ تھی مگر اس کے ہاتھ میں آ کر عصا بن گئی ۔ سانپ جان لیتا ہے اور عصا جان کی حفاظت کرتا ہے ۔ گویا جو قوم گمراہ کرتی تھی وہ خود ہادی بن گئی ۔ ان کے اندر یہ تغیر کس طرح پیدا ہوا؟ یہ تو رات کے ساتھ ان کا تعلق ہی تھا جس نے ان کی کایا پلٹ دی اور انہیں ملک و قدوس وعزیز اور حکیم بنا دیا اور انہیں روحانی اور جسمانی دونوں بادشاہتیں حاصل ہوئیں لیکن جب ان کا تعلق اس کے ساتھ نہ رہا تو ان کی یہ خصوصیات بھی ساتھ ہی مٹ گئیں ۔ تو رات موجود تھی مگر اس سے انہیں کوئی فائدہ نہ تھا کیونکہ تعلق باقی نہ رہا تھا ۔ کوئی کتاب خواہ کتنی مفید کیوں نہ ہو خالی او پر رکھ دینے سے فائدہ نہیں پہنچا سکتی فائدہ اُس پر عمل کرنے سے پہنچتا ہے۔ کتاب کا موجود ہونا اگر اس سے فائدہ نہ اٹھا یا جائے ایسا ہی ہے جیسے گدھے پر کتابیں لاد دی جائیں ، کیا اُس گدھے کو جس پر کتابیں لا دی ہوئی ہوں کوئی عالم کہتا ہے ؟ اگر ایک مزدور کے سر پر ہیروں کی گٹھڑی رکھی ہوئی ہو تو وہ امیر نہیں کہلا سکتا اسے ہیرے اونچا نہیں کرتے بلکہ اس کے سر کو نیچا ہی کرتے ہیں ۔ اگر کسی شخص کے سر پر اڑھائی تین من سونا رکھ دیا جائے تو اس سے اس کا سر نیچے جھکے گا ، بلند نہیں ہو گا، ہاں اگر اتنا روپیہ اس کے پاس ہو تو یقیناً وہ دنیا میں عزت پائے گا ۔ اسی طرح روحانی علوم کو اگر کوئی شخص اپنے اندر جذب نہ کرے ان کی حقیقت تک نہ پہنچے بلکہ صرف چھلکے پر ہی اکتفا کرے تو وہ کوئی عزت نہیں پا سکتا اس لئے فرمایا یاد رکھو بے شک اللہ تعالیٰ بڑا فضل کرنے والا ہے اور اس کتاب پر عمل کر کے تم ملک ، قدوس ، عزیز ، حکیم بن سکتے ہو مگر مغرور نہ ہونا کہ ہم ہمیشہ کے لئے محفوظ ہو گئے ہیں جس طرح یہ کتاب ملک بنا سکتی ہے اسی طرح اسے نظر انداز کر دینا ذلیل بھی کر دیتا ہے ، جس طرح یہ