خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 250 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 250

خطبات محمود ۲۵۰ سال ۱۹۳۵ء جھوٹے ہو، دنیا کے سامنے امین اور خدا کے نزدیک چور ہو تو اس صورت میں تمہارے اندر تو حید کا ایک ذرہ بھی نہیں ہوسکتا۔پس اپنے نفسوں کو قربان کرو تا صرف خدا کی ذات باقی رہے تب تم حقیقی نور پاسکو گے۔چھوڑ دو اس خیال کو کہ افسر کیا کرتے ہیں خدا سے اپیل کرو اور اپنے کام میں لگ جاؤ۔کتنا عرصہ ہوا کہ مجھے خدا نے بتایا تھا کہ مشکلات اور مصائب آئیں گے مگر تم ” خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ کہتے ہوئے آگے بڑھتے جاؤ اور میں وہی پیغام آپ لوگوں تک پہنچاتا ہوں تم اپنے نفسوں کی بھی اور دنیا کی بھی اصلاح میں لگے رہو کوئی مارے کوئی گالیاں دے لیکن تم یہ کہتے ہوئے اپنے کام میں لگے رہو کہ : 9966 الزمر: ایں ہم اندر عاشقی غم ہائے بالائے دگر البقرة: ۱۵۷ الانبياء : ٩٠ تذکرہ صفحہ ۵۲۔ایڈیشن چہارم الفضل ۱۲ / اپریل ۱۹۳۵ء)