خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 146 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 146

خطبات محمود ۱۴۶ سال ۱۹۳۵ء سوچے اور غور کرے کہ کیا وہ ملک ہے، کیا وہ قدوس ہے، کیا وہ عزیز ہے اور کیا وہ حکیم ہے؟ جو شخص ملک ہو وہ دنیا میں کبھی ڈرا نہیں کرتا اور جو ھڈوس یعنی نیکی کا مجسمہ ہولوگ اس پر حقیقی اعتراض نہیں کر سکتے۔جھوٹے اعتراض بے شک کریں گے مگر وہ قُدوس شخص کا کیا بگاڑ سکتے ہیں۔جتنا زیادہ لوگ قدوس مؤمن پر اعتراض کریں اتنی ہی زیادہ ان کی روسیا ہی ثابت ہوتی ہے۔اسی طرح جو شخص عزیز ہو اور استقلال سے کام کرنے والا ہو یا حکیم ہو اور اپنے کام میں دانائی کو مد نظر رکھتا ہو اس پر اعتراض کر کے کیا بگاڑ سکتے ہیں۔جب کوئی نیا احمدی ہو تو لوگ اسے کہا کرتے ہیں بیوقوفی سے اس نے حضرت مرزا صاحب کو مان لیا مگر کیا وہ دیکھتے نہیں کہ کاموں میں اس احمدی کی بیوقوفی ظاہر ہوتی ہے یا ان کی؟ لوگ اسے اشتعال دلاتے ہیں دل آزار کلمات اس کے لئے استعمال کرتے ہیں مگر یہ خاموش رہتا اور اپنے جوشوں کو دبا کر انہیں تبلیغ کرتا رہتا ہے۔صاف پتہ لگتا ہے کہ یہ حکیم ہے اور جانتا ہے کہ کن موقعوں پر جوشوں کو دبانا چاہئے اور کس موقع پر اپنی غیرت کا اظہار کرنا چاہئے۔اب میں یہ بتا تا ہوں کہ یہ جو کہا گیا ہے کہ يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ زمین و آسمان میں جو کچھ ہے وہ خدا تعالیٰ کی تسبیح کرتا ہے یہاں تسبیح سے مراد کیا ہے اور اگر وہ چیز میں تسبیح کرتی ہیں تو کہاں کرتی ہیں؟ ہمارے سامنے اس وقت مینار کھڑا ہے یہ کب تسبیح کر رہا ہے ، مکان کی دیواریں ہیں یہ کہاں تسبیح کر رہی ہیں ، فرش اور چھت ہے یہ کہاں تسبیح کر رہا ہے، ہم نے لباس پہنا ہوا ہے یہ کہاں سُبْحَانَ اللهِ سُبْحَانَ اللهِ کر رہا ہے۔ہمیں تو ان چیزوں کی تسبیح سنائی نہیں دیتی مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِى السَّمَواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ زمین و آسمان میں جو کچھ ہے وہ خدا تعالیٰ کی تسبیح کر رہا ہے اب اگر واقع میں تسبیح ہو رہی ہے تو کیا ہم بہرے ہیں کہ وہ تسبیح ہمیں سنائی نہیں دیتی یا وہ تیج ہی نہیں کرتیں ؟ اس کے متعلق یا د رکھنا چاہئے کہ دنیا میں کئی دفعہ تسبیح ہوتی ہے مگر سُنی نہیں جاتی۔مثال کے طور پر گراموفون کا ریکارڈ لے لو اس کا ریکارڈ آیا بولتا ہے یا نہیں۔ہر شخص جانتا ہے کہ اس کا ریکارڈ بولتا ہے مگر جب تک سوئی نہیں رکھی جاتی اس سے آواز پیدا نہیں ہوتی۔یا کیا ایک آن پڑھ کے لئے دنیا میں کتاب بولا کرتی ہے۔قرآن مجید میں ہمیں بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ یہ ہزاروں الفاظ نظر آتے ہیں اور جب ہم