خطبات محمود (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 244 of 555

خطبات محمود (جلد 15) — Page 244

خطبات محمود ۲۴۴ ۲۸ سال ۱۹۳۴ء مومن کو ہمیشہ یہ دیکھتے رہنا چاہیے کہ اس کا کوئی بھائی ضروریات زندگی سے محروم تو نہیں ہے (فرموده ۷ ستمبر ۱۹۳۴ء - بمقام قادیان) تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- میں نے گزشتہ خطبہ میں جماعت کے دوستوں کو دُکانداروں کی اصلاح کی طرف توجہ ولائی تھی میرے اس خطبہ کے نتیجہ میں مختلف محلوں کے عہدیداروں نے دکانداروں کا جائزہ لیا تو بعض جگہ باٹوں میں کمی دیکھی گئی جس کی اصلاح کی طرف انہیں توجہ دلائی گئی۔بعض جگہ چیزیں ناقص دیکھی گئیں اور ان کے ازالہ کی تاکید کی گئی اسی طرح بعض جگہ یہ ثابت ہوا کہ مٹھائیوں والے خراب اور ناقص گھی استعمال کرتے ہیں اس عیب کو دور کرنے کیلئے بھی کارروائی کی گئی لیکن یہ کام ایک دن کا نہیں کہ اس کے بعد ہمیں توجہ کرنے کی ضرورت نہ ہو۔ذکانداروں میں دو قسم کے لوگ ہوا کرتے ہیں۔ایک وہ جو سُستی اور غفلت سے خراب چیز مہیا کرتے ہیں اور دوسرے وہ جو بد دیانتی سے خراب چیزیں دیتے ہیں لیکن نہ تو نستی ایسی چیز ہے جو کسی کے ایک دفعہ کہنے سے دور ہو جائے اور نہ بد دیانتی۔ایک دفعہ کے توجہ دلانے سے دور ہو سکتی ہے اس لئے میں پھر کارکنوں کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں۔در حقیقت بازار کا انتظام کرنا کوئی آسان بات نہیں ہوتی۔جو لوگ سُست ہوں ان کی سستی ایک دن میں دور نہیں ہو سکتی اور جو بددیانت ہوں ان کی دیانت ایک دن میں قائم نہیں ہو جاتی اس لئے تمام محلوں