خطبات محمود (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 282 of 555

خطبات محمود (جلد 15) — Page 282

خطبات محمود ۲۸۲ دنیا کے ہر گوشہ کے احمدی خاص قربانیوں کیلئے تیار رہیں (فرموده ۲۶ - اکتوبر ۱۹۳۴ء) تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- ا فعل پچھلے خطبہ میں میں نے جماعت کو صبر اور تحمل کی ہدایت کی تھی اور نصیحت کی تھی کہ لوگ سوٹے لے کر نہ پھریں اور ان تمام احکام کی جو حکومت برطانیہ کے نمائندوں کی طرف سے دیئے جائیں، اطاعت کریں۔میں آج کے خطبہ سے پہلے دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کے اس اظہارِ خوشنودی کرتا ہوں کہ باوجود اشتعال انگیزی کے سامانوں کے پیدا ہونے کے انہوں نے صبر و تحمل سے کام لیا اور سوائے شاذ و نادر کے یا سوائے کسی غلط فہمی کے پیدا ہو جانے کے ان کی طرف سے کوئی بات ایسی نہیں ہوئی جو میرے لئے موجب شرمندگی اور ان کیلئے موجب پریشانی ہو۔بیشک ہم ان دنوں میں نہتے تھے، بیشک حکومت نے اپنے زور اور طاقت سے باوجود اس کے کہ یہ ہمارا گھر تھا ہمیں خود حفاظتی کی تدابیر سے محروم کر دیا تھا، پھر بھی میں جانتا ہوں کہ ہماری جماعت کے بچے اور مخلص ممبر خدا تعالیٰ کے فضل سے شیر ہیں اور شیر بغیر ہتھیاروں کے ہی لڑا کرتا ہے۔میں نے سلسلہ کے مصالح کے لحاظ سے آپ کی زبانیں بند کردی تھیں، آپ کے ہاتھ باندھ دیئے تھے لیکن باوجود اس کے میں جانتا ہوں کہ آپ کے دل اخلاص اور اس محبت کے وفور کی وجہ سے جو آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ذات اور سلسلہ سے ہے، ایسے جوش سے پر تھے کہ جس کے سامنے دنیا کی کوئی دیوار اور کوئی قلعہ ٹھہر