خطبات محمود (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 74 of 555

خطبات محمود (جلد 15) — Page 74

خطبات محمود ۹ دعاؤں اور انابت الی اللہ کی طرف توجہ کی ضرورت (فرموده ۹- مارچ ۱۹۳۴ء) سال ۱۹۳۴ء تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔۔میں نے پچھلے جمعہ میں جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلائی تھی۔خصوصاً ان لوگوں کو جنہوں نے میری جلسہ سالانہ والی تحریک کے مطابق اس امر کا عہد کیا ہے کہ وہ اپنے نفس کی اصلاح کریں گے اور جماعت کی اصلاح کی بھی کوشش کریں گے کہ ان ایام میں ہماری جماعت کے خلاف ایک ایسا جوش پیدا ہو رہا ہے جس کی مثال پہلے اوقات میں کم ملتی ہے اس لئے ہمیں خصوصیت سے دعاؤں اور انابت الی اللہ کی طرف توجہ کرنی چاہیے۔ہمارے کاموں کی بنیاد در حقیقت اللہ تعالیٰ کے فضل پر ہی ہے اور اس کی امداد کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں کر سکتے اس لئے کہ جیسا کہ اس کی قدیم سے سنت چلی آئی ہے جب اللہ تعالی کی طرف سے الہام کی بارش نازل ہوتی ہے تو جس طرح اس بارش سے نیکی اور تقویٰ کا بیج پیدا ہوتا ہے اسی طرح شیطنت اور شرارت کا بیج بھی پیدا ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ کا الہام اور اس کی وحی بالکل بارش کی طرح ہوتی ہے۔جس طرح بارش کا پانی میٹھے شیریں اور نفع رساں پھلوں پر ہی اثر نہیں کرتا بلکہ تکلیف دہ نقصان رساں اور کڑوے پھل بھی اس سے متاثر ہوتے ہیں۔اسی طرح خدا تعالیٰ کا الہام بُرے اور بھلے پر یکساں اثر ڈالتا ہے وہ بُرے شخص کو اس کی برائی میں اور اچھے کو اس کی نیکی میں ترقی دے دیتا ہے۔اپنی ذات میں پانی نہ شیرینی رکھتا ہے نہ کڑواہٹ بلکہ شیرینی بھی اس چیز کے اندر سے پیدا ہوتی ہے اور کڑواہٹ بھی اس کے اندر سے پیدا وہ