خطبات محمود (جلد 15) — Page 520
خطبات محمود ۵۲۰ رمضان قومی ترقی کیلئے ضروری چیز ہے (فرموده ۲۱- دسمبر ۱۹۳۴ء) سال ۱۹۳۴ تشہیر ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے حسب ذیل آیت کی تلاوت فرمائی:- يَا يُّهَا الَّذِينَ امَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ اور پھر فرمایا:- روزے ایک ایسی ضروری چیز ہیں کہ کوئی مذہب دنیا کا ایسا نہیں جس میں ان پر زور نہ دیا گیا ہو گو روزوں کی تعداد میں فرق ہو اور ہے، گو روزہ رکھنے کے طریق میں فرق ہو اور ہے مگر بہرحال روزه کسی نہ کسی صورت میں ہر مذہب میں موجود ہے۔یہودیوں میں بھی روزے ہیں ، عیسائیوں میں بھی ہیں، زرتشتیوں میں بھی ہیں اور ہندوؤں میں بھی ہیں اور اب تو ایک نئی قسم کا روزہ نکل آیا ہے جو کانگرس والے رکھتے ہیں۔یعنی کسی سے جھگڑا ہوا تو کھانا کھانا چھوڑ دیا۔بہرحال یہ معلوم ہوتا ہے کہ روزہ ایک ایسا روحانی ذریعہ ہے کہ اس کی اہمیت کا کوئی انکار نہیں کر سکتا۔پس وہ چیز جس کی اہمیت کا کسی کو بھی انکار نہیں، اس کی اہمیت کا انکار بھلا وہ قوم کس طرح کر سکتی ہے جو اللہ تعالی کے تازہ کلام کی حامل ہو۔ہر مومن جب ایمان لاتا ہے اور جب اپنے رب سے تعلق پیدا کرتا ہے تو گویا زبان سے یہ اقرار کرتا ہے کہ وہ اب ایسے نیک کام کرے گا جو دنیا پہلے نہیں کرتی تھی۔ورنہ جو نیکیاں دنیا پہلے ہی کر رہی تھی، ان کے کرنے