خطبات محمود (جلد 15) — Page 142
خطبات محمود ۱۴۲ ۱۷ سال ۱۹۳۴ء اپنے عظیم الشان مقام کی ذمہ داریوں کا احساس کرو فرموده ۴- مئی ۱۹۳۴ء بمقام لاہور) تشد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- کا گذشتہ ہفتہ میں مجھے یہاں کے تبلیغی سیکرٹری کی طرف سے تبلیغی کام کی رپورٹ باقاعدہ ملتی رہی ہے۔اس کے پڑھنے سے مجھے معلوم ہوا کہ انتظام یہ کیا گیا ہے کہ ہر محلہ میں ایک ایک ہفتہ تک ہر روز کسی نہ کسی دوست کے گھر پر جلسہ کیا جائے اور اردگرد کے تمام احمدی وہاں جمع ہوں اور اپنے ساتھ اپنے غیر احمدی دوستوں کو بھی لائیں تا ایسے لوگوں کا ایک طبقہ معلوم کیا جائے جو ہمارے سلسلہ کے حالات اس کے دعاوی اور دلائل سے دلچپسی رکھتا ہو۔جس رنگ میں کہ تبلیغی کام کی سکیم میرے سامنے پیش ہوئی تھی اور جس رنگ میں میں نے اس کی منظوری دی تھی یہ کام جو شروع کیا گیا ہے اُس سے کسی قدر مختلف ہے۔میں نے جو سکیم منظور کی تھی اُس میں یہ تھا کہ ایسے محلوں میں جہاں احمدی نہیں ہیں جلسے کرنے کی کوشش کی جائے اور احباب جماعت سے اس بات میں مدد لی جائے کہ جہاں ان کے دوست یا رشتہ دار ہوں یا ان کے دوستوں کے دوست اور رشتہ داروں کے رشتہ دار ہوں، ان کا پتہ لے کر ان کے گھروں پر محدود تبلیغ کی تجویز کی جائے جو اشتہار اور ڈھنڈورا سے نہ صرف گھر والوں اور ان کے چیدہ چیدہ احباب کو تبلیغ کی جائے تا شورش کے بغیر کام ہو سکے۔مگر جو تبلیغ فیض باغ میں شروع کی گئی ہے، اس کے متعلق مجھے یہ معلوم نہیں کہ وہ اسی سلسلہ میں ہے یا اس سے علیحدہ کوئی نئی سکیم ہے۔اگر تو اسی سکیم کے سلسلہ میں ہے تو ہو۔