خطبات محمود (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 199 of 555

خطبات محمود (جلد 15) — Page 199

خطبات محمود ۱۹۹ سال ۱۹۳۴ء میں نے تو بد دیانتی کی تھی مگر دوسرے نے کمینگی کی ہے تو وہ اور بھی جرات پکڑ جاتا ہے۔ لیکن اگر تقویٰ سے توجہ کی جائے تو گنہگار پر بہت اچھا اثر ہوتا ہے۔ پس اصلاح کی کوشش اُس وقت کرنی چاہیے جب کوئی بغض نہ ہو۔ اور اگر اس رنگ میں کام کیا جائے تو ضرور لوگوں کی اصلاح ہو سکتی ہے۔ اور اس سے گنگار متاثر ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم اصلاح اعمال کر سکیں ہماری نیتوں کو صاف کردے اور ہمیں ایسا نمونہ پیش کرنے کی توفیق دے جو اپنی ذات میں لوگوں کی اصلاح کا موجب ہو۔ (الفضل ۹ - ستمبر ۱۹۳۴ء) له بخاری کتاب المغازي باب غزوة احد بخاری کتاب المغازی باب مَا أَصَابَ النَّبِي ال مِنَ الجِرَاحِ يَومَ أُحَدٍ