خطبات محمود (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 135 of 555

خطبات محمود (جلد 15) — Page 135

خطبات محمود ۱۳۵ ۱۹۳۴ء دلچسپی پیدا ہو جائے، اس کا کرنا صحت کیلئے بھی مفید ہوتا ہے۔میں نے دیکھا ہے صحت کی خرابی کے باوجود جب کوئی کام آپڑے تو میں اسے ضرور کرتا ہوں۔ایک دفعہ ایک غیر احمدی مجھ سے ملنے آئے، اب تو وہ مخلص احمدی ہیں، کہنے لگے ایک چیز میری سمجھ میں نہیں آتی۔آپ ہمیشہ کہتے ہیں میں بیمار ہوں، گلا خراب ہے مگر پھر بھی چھ چھ گھنٹے تقریریں کرتے رہتے ہیں۔یا تو یہ سارا فریب ہے یا پھر کوئی خاص دوائی آپ کو معلوم ہے۔بات یہ ہے کہ ضرورت کے وقت خدا تعالی توفیق دے دیتا دے دیتا ہے اور جب دلچسپی پیدا ہو جائے تو وہ بھی صحت میں ترقی کا موجب ہوا کرتی ہے اس لئے امیر صاحب اگر دلچسپی لیں تو سلسلہ کا کام ان کیلئے ورزش کا کام بھی دے گا۔میں ابھی کچھ دن یہاں ہوں۔پیر تک پتہ لگے گا کہ میری لڑکی کا آپریشن ہوگا یا نہیں اگر نہ ہوا تو بھی اور ہوا تو بھی چار پانچ دن بعد میں رہ کر چلا جاؤں گا۔امید ہے یہاں کے دوست میری موجودگی سے فائدہ اٹھائیں گے اور کام شروع کردیں گے اور اگر وہ اس طرح کریں تو ممکن ہے آئندہ آکر پھر ایسا ہی خطبہ پڑھنے کی بجائے میں کام کرنے والوں سے دریافت کروں کہ وہ کس قدر کام کر رہے ہیں۔اس کے بعد جو اندازہ میں کرسکوں گا کہ تبلیغ کا میدان کس قدر وسیع ہے، وہ زیادہ صحیح ہوگا۔الفضل ۲۶ اپریل ۱۹۳۴ء)