خطبات محمود (جلد 15) — Page 126
خطبات محمود ١٣٩ سال ۱۹۳۴ء اگر ہم ایسا نہ کریں گے تو یقینا ہم ناکام رہیں گے۔پس میں دوستوں کو اس اہم فریضہ کی طرف توجہ دلا کر اپنے فرائض سے سبکدوش ہوتا ہوں کہ ہمیں غیر احمدیوں، غیر مسلموں بلکہ دہریوں سے بھی حسن اخلاق سے پیش آنا چاہیئے اور کسی کو اپنے دائرہ محبت سے خارج نہیں کرنا چاہیے۔کیونکہ ہماری محبت، ہمدردی اور حسنِ سلوک انہیں دین کے قریب لائے گا دور نہیں کرے گا۔الفضل ۱۹- اپریل ۱۹۳۴ء)