خطبات محمود (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 1 of 555

خطبات محمود (جلد 15) — Page 1

خطبات محمود سال ۶۱۹۳۴ ۱۹۳۴ء کیلئے جماعت احمدیہ کا پروگرام فرموده ۵- جنوری ۱۹۳۴ء) تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- اللہ تعالیٰ کے فضل اور کرم سے ۱۹۳۳ء کا جلسہ سالانہ باوجود اس کے کہ رمضان کی وجہ سے بہت سی مشکلات تھیں، خیرو خوبی سے ختم ہوا۔شاید یہ رمضان کی برکات تھیں کہ اس دفعہ عام طور پر جو لوگ قادیان آئے وہ بہت سا نیک اثر کارکنوں کے متعلق لے کر گئے۔شکائیتیں تو ہوتی ہیں اور شاید انسانی تدبیر ان کو دور نہیں کر سکتی کیونکہ بڑے مجمعوں میں بعض کمزور بھی ہوتے ہیں، بعض کو ایسا کام سپرد کر دیا جاتا ہے جس کے وہ اہل نہیں ہوتے، پھر غلط فہمیاں بھی ہو جاتی ہیں، نیک نیتی کے باوجود بعض اوقات حقیقت حال کو انسان سمجھ نہیں سکتا پس یہ ایسی چیزیں ہیں جن کا علاج انسانی طاقت سے باہر ہے لیکن جس حد تک انسانی کوشش کا تعلق ہے باوجود رمضان المبارک کی وجہ سے بعض مشکلات کے جن کی وجہ سے کام تین چار گنا زیادہ ہو گیا تھا پھر بھی آنے والوں پر عام طور پر نیک اثر تھا۔یہاں بھی دوران ملاقات میں جن لوگوں سے ذکر آیا وہ متاثر معلوم ہوتے تھے اور باہر سے بھی ایسے ہی خطوط آئے ہیں جہاں یہ امر ہمارے لئے اس وجہ سے خوشی کا موجب ہے کہ افراد جماعت کو دین کا موقع ملا وہاں ہمیں اس طرف بھی متوجہ کرتا ہے کہ ہمیں چاہیے جو غلطیاں ره گئی ہیں ان کی اصلاح کریں۔حقیقی تعریف ہمیشہ دو فائدے رکھتی ہے۔ایک تو اس سے شکر کا مادہ پیدا ہوتا ہے دوسرے یہ خیال پیدا ہوتا ہے کہ اگر میری اتنی سی کوشش نے ایسے نیک