خطبات محمود (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 404 of 555

خطبات محمود (جلد 15) — Page 404

خطبات محمود ۴۰۴ سال ۱۹۳۴ء چونکہ عورتوں سے خصوصیت کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔اس لئے میں اعلان کرتا ہوں کہ اس دن عورتیں کثرت سے آئیں مسجد کے پاس کے دفتر کے حصے بھی ان کیلئے خالی کر دینے چاہئیں۔اور گو ان کی چھتیں کمزور ہیں (اگرچہ دفتر کی چھتیں کمزور نہیں ہونی چاہئیں) مگر پھر بھی سو ڈیڑھ سو عورتیں اوپر بیٹھ سکتی ہیں۔بہر حال عورتوں کا آنا ضروری ہے کیونکہ سکیم کا ابتدائی سے عورتوں کے ساتھ تعلق رکھتا ہے اور اگر وہ شامل نہ ہوں تو مضمون کا بہت سازور ضائع ہو جاتا ہے۔اگلے جمعہ بھی دوستوں کو بارہ بجے پہنچ جانے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ خطبہ ساڑھے بارہ بجے شروع کیا جاسکے۔خصوصیت (الفضل ۲۲- نومبر ۱۹۳۴ء) ه السيرة الحلبية الجزء الثالث صفحه ۱۲۴-۱۲۵ مطبعة محمد على صبيح الازهر مصر ۱۹۳۵ء له بخاری کتاب المناقب باب مناقب الانصار و باب قول النبي ال للانصار اصبر واحتى تلقوني على الحوض