خطبات محمود (جلد 15) — Page 375
خطبات محمود ۳۷۵ اعلان کردہ سکیم کے متعلق چند باتیں (فرموده ۱۶- نومبر ۱۹۳۴ء) سال تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- میں نے اپنی طرف سے پچھلے خطبہ جمعہ میں اُس مضمون کو ختم سمجھا تھا جو حکومت کے بارے میں تھا اور غالباً آج کے خطبہ میں مجھے اُس حصہ کے متعلق کچھ کہنے کی ضرورت نہ اور اپنے ارادہ کے مطابق تو میں فیصلہ کر چکا تھا کہ اس بارے میں سردست کچھ اور کہنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن اس دوران میں مجھے ایک خط ملا جس نے مجھے پھر تحریک کی کہ اس حصہ کے متعلق میں اپنے خیالات کی کسی قدر اور وضاحت کردوں۔یہ وضاحت ان واقعات کے متعلق نہیں ہے جن کو تفصیل کے ساتھ میں نے بیان کیا تھا بلکہ یہ وضاحت اس طریق عمل کے متعلق ہے جو ہماری جماعت کو میرے نزدیک حکومت کے متعلق اختیار کرنا چاہیئے۔یا جس طریق عمل پر ہم ہمیشہ کاربند رہتے چلے آئے ہیں۔میں یہ وضاحت سے کہہ دینا چاہتا ہوں کہ میری ساری عمر میں میرا نقطہ نگاہ یہ کبھی نہیں ہوا کہ میں غیر معمولی جوش دکھاؤں یا غیر معمولی طور پر اپنے آپ کو جوشوں کے حوالے کردوں۔ساری عمر میں مجھے ایک واقعہ یاد ہے اور وہ خلافت سے پہلے کا ہے اس میں کچھ میری عمر کا بھی تقاضا تھا مگر بہر حال ساری عمر میں مجھے وہی واقعہ یاد ہے جس کے متعلق اب مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ اس وقت میرے فیصلے کا توازن باقی نہیں رہا تھا اور اگر ایک ساعت اور ایک لحظہ کے اندر اندر میری غلطی مجھے پر واضح نہ ہو جاتی تو شاید مجھ سے کوئی ایسی حرکت ہو جاتی جس کے متعلق بعد میں مجھے