خطبات محمود (جلد 14) — Page 89
خطبات محمود ۸۹ سال ۱۹۳۳ء وہی لوگ اخذ کر سکتے ہیں جن کے دماغ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے تکمیل عطا ہوتی ہے۔اور صاف کی جاتی ہے، وہی صحیح طور پر دیکھ سکتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ انبیاء یا ان کے اظلال یعنی اولیاء اللہ جن باتوں کو دیکھیں گے، دوسرے اُنہیں دیکھ نہیں سکتے۔چیز موجود ہے ایک کو نظر آتی ہے مگر دوسرے کو نہیں۔حضرت خلیفۃ المسیح الاول سنایا کرتے تھے کہ آٹھم کی پیشگوئی کے موقع پر جب مخالفین نے ہنسی ٹھٹھا شروع کردیا اور کہا کہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی۔حالانکہ اس میں ایسی شرط تھی جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے آتھم کو موت سے بچالیا۔تو نواب صاحب بہاولپور کی مجلس میں بھی ایک دن اس پر ہنسی کی جارہی تھی۔پیر غلام فرید صاحب چاچڑاں والے بھی جو نواب صاحب کے پیر تھے ، وہاں موجود تھے۔لوگ ہنسی کرتے رہے اور وہ خاموش بیٹھے رہے۔آخر نواب صاحب نے بھی اس میں حصہ لینا شروع کردیا۔جب انہوں نے بھی تمسخرانہ انداز میں کوئی بات کہی تو آپ بولے۔آپ چونکہ نواب صاحب کے پیر تھے اور یوں بھی مستغنی طبیعت کے آدمی تھے، اس لئے بات کہنے میں مجھجھکتے نہ تھے۔آپ نے جوش سے کہا کون کہتا ہے یہ پیشگوئی غلط نکلی۔کون کہتا ہے آتھم زندہ ہے وہ مرگیا اور مجھے تو اس کی لاش نظر آتی ہے۔غرض یہ نگاہ اور تھی بظاہر وہ زندہ تھا مگر جن لوگوں کی نظر کو اللہ تعالٰی نے تیز کیا تھا، ان کیلئے وہ زندہ نہیں بلکہ مردہ تھا۔کئی چیزیں ایسی ہوتی ہیں کہ ایک ظاہر بین جس کی روحانی نظر کمزور ہو اپنی کمزوری کی وجہ سے ان کو نہیں دیکھ سکتا۔کیونکہ جب اندر اور باہر دونوں جگہ درستی نہ ہو، نتائج صحیح پیدا نہیں ہو سکتے۔پانی میں انگلی ڈال کر دیکھو ٹیڑھی نظر آئے گی۔کیونکہ شعائیں جس طرح ہوا میں سفر کرتی ہیں اس طرح پانی میں نہیں کر سکتیں۔آنکھ وہی ہے جو اُنگلی کو باہر دیکھتی تھی اور انگلی بھی وہی ہے لیکن پانی میں ڈال کر دیکھو تو ٹیڑھی نظر آئے گی۔کے لوگوں نے کئی تماشے بنا رکھے ہیں اور کئی تو انہیں اپنی غلطی سے معجزات سمجھنے لگ جاتے ہیں۔تو میں بتا رہا تھا کہ دونوں چیزوں کے صحیح ہونے سے صحیح نتیجہ پیدا ہو سکتا ہے۔چیز بھی ٹھیک رکھی ہو اور نظر بھی صحیح طور پر ڈالی جائے پھر نتیجہ صحیح ہوگا۔انبیاء جب دنیا میں آتے ہیں تو لوگ خیال کرتے ہیں کہ چند دن کی بات ہے، یہ سلسلہ خود بخود تباہ ہو جائے گا۔کیونکہ اپنی نظر کی کمزوری کی وجہ سے وہ اُن آسمانی فرشتوں کو نہیں دیکھ سکتے جو اُن کی تائید کیلئے نازل ہو رہے ہوتے ہیں۔بعض لوگوں کی نظر دس گز ہیں گز سے زیادہ دور نہیں دیکھ :