خطبات محمود (جلد 14) — Page 200
خطبات محمود سال ۱۹۳۳ء۔اُس وقت تک میں نے ایک اور صاحب کو درس دینے کیلئے مقرر کیا ہوا ہے۔میرے پاس اس درس کے متعلق دو رپورٹیں آئی ہیں۔عجیب بات یہ ہے کہ وہ دونوں ایک ہی رنگ میں رنگین ہیں۔لیکن باوجود اس قدر تشابہہ کے ایک رپورٹ ایک مقام سے آئی ہے اور دوسری دوسرے مقام سے۔ممکن ہے وہ رپورٹیں ایک ہی دن کی ہوں۔ان میں اتنا تشابہہ ہے کہ حیرت ہوتی ہے۔ایک رپورٹ تو ملک نادر خان صاحب تحصیلدار ضلع منٹگمری کی ہے۔وہ یہاں مئی کے آخر یا جون کے شروع میں آئے۔میں پالم پور میں ہی تھا کہ ان کا خط مجھے ملا۔غالباً مہینہ کے قریب عرصہ ہو چکا ہے۔انہوں نے لکھا کہ میں جب قادیان میں گیا تو ایک بات میں نے نہایت ہی تکلیف وہ دیکھی۔اور وہ یہ کہ مجھے معلوم تھا کہ آپ کی بیماری کی وجہ سے درس ایک اور صاحب کے سپرد ہے۔سپرد ہے۔مجھے درس میں شامل ہونے کا خیال تھا۔جب میں اس نیت سے شہر کی طرف آرہا تھا تو ایک جگہ دیکھا کہ مداری کا تماشہ ہو رہا ہے، جہاں مرد اور عورتیں جمع ہیں حالانکہ وہ درس کا وقت تھا۔پھر وہاں سے چل کر آگے آیا تو دیکھا کہ بہت سے لوگ ایک طرف جارہے ہیں۔میں نے پوچھا یہ کدھر جارہے ہیں تو مجھے بتایا گیا کہ کبڈی کا میچ ہوگا۔میں نے کہا یہ درس کا وقت ہے، کیا آج درس نہیں ہوگا؟ تو انہوں نے بتایا کہ آج کبڈی کی وجہ سے درس نہیں ہو گا۔وہ لکھتے ہیں کہ مجھے اس سے سخت افسوس ہوا۔اور دل پر اس خیال سے صدمہ گزرا کہ قادیان میں کبڈی کی وجہ سے قرآن مجید کا درس ملتوی کر دیا جاتا ہے۔پھر میرے قادیان آنے سے چند دن پہلے چوہدری غلام محمد صاحب پوہلا مہاراں ضلع سیالکوٹ نے مجھے خط لکھا۔وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی اور نہایت مخلص لکھتے ہیں کہ میں قادیان گیا۔اور درس قرآن مجید سننے کیلئے مسجد کو جانے لگا۔تو ایک نوجوان کو نہایت بے تابی سے دوڑتے ہوئے آتے دیکھا۔میں نے اس سے پوچھا۔اس قدر بے تابی کی کیا وجہ ہے۔وہ کہنے لگا کہ آج کبڈی کے میچ کا فیصلہ ہو گیا ہے۔میں مولوی صاحب کہنے جا رہا ہوں کہ آج درس نہیں ہونا چاہیئے۔اور بعد میں معلوم ہوا کہ واقعی اُس روز احمدی ہیں۔درس بند کر دیا گیا۔کیونکہ کبڈی جیسا ضروری کام ہونے والا تھا۔یہ امر میرے لئے اس قدر تکلیف دہ اور رنج کا موجب ہوا کہ میں نے فیصلہ کیا کہ میں کہ قادیان جا کر پہلا خطبہ اسی کے متعلق پڑھوں گا۔بعض اور دوستوں نے بھی اطلاع دی ہے جب درس ہوتا ہے تو بہت ہی کم لوگ اس میں شامل ہوتے ہیں۔عموماً چھوٹی جماعتوں کے '