خطبات محمود (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 263 of 346

خطبات محمود (جلد 14) — Page 263

خطبات محمود ۲۶۳ یوم التبلیغ کے خوش کن نتائج فرموده ۳ - نومبر ۱۹۳۳ء) سال ۱۹۳۳ء تشر ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- گزشتہ سے پیوستہ اتوار کو جو ہمارا یوم التبلیغ تھا۔جہاں تک اس کے متعلق رپورٹیں موصول ہوئی ہیں، ان سے معلوم ہوتا ہے کہ جن جن جماعتوں نے تبلیغ کی طرف توجہ کی ہے خدا تعالیٰ کے فضل سے انہیں خاص طور پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔جماعتوں میں ایک نئی بیداری پیدا ہو گئی ہے اور تبلیغ کا ایک نیا جوش ان میں معلوم ہوتا ہے۔پھر تبلیغ کرنے کیلئے جو دوست اپنے شہر کے لوگوں سے ملے یا باہر کسی گاؤں میں گئے ان سے یہ بھی پتہ لگا ہے کہ بہت سی طبائع احمدیت کی طرف مائل ہیں۔خصوصاً تعلیم یافتہ طبقہ تو ہماری جماعت کی طرف بہت راغب ہے۔ہمارے کئی دوست مخالفوں کی مخالفت دیکھ کر گھبرا جایا کرتے ہیں۔اگر انہوں نے بھی اس دن تبلیغ کی ہو اور اس کے نتیجہ میں ان کے بھی وہی تاثرات ہوں جو میں نے بیان کئے ہیں تو انہیں معلوم ہو گیا ہو گا کہ مخالفت کوئی بُری چیز نہیں بلکہ اچھی چیز ہے۔اللہ تعالیٰ نے انسانی فطرت میں نیکی رکھی ہے۔اور بُرے سے بُرا کام کرتے وقت بھی نیکی اس کے ساتھ رہتی ہے۔رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں۔جب کوئی مومن گناہ کرتا ہے تو ایمان نکل کر اس کے سر پر چھا جاتا ہے اور گناہ ختم ہونے پر پھر اس میں داخل ہو جاتا ہے اہ۔اس کے معنی یہی ہیں کہ انسان کی نیکی اس سے جُدا نہیں ہوتی۔عام طور پر جو لوگ ہماری جماعت کی مخالفت کرتے ہیں، وہ بھی ایک قدم نیکی کی طرف بڑھالیتے ہیں۔مثلاً مخالفت کرنے