خطبات محمود (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 261 of 346

خطبات محمود (جلد 14) — Page 261

خطبات محمود دو سال ۱۹۳۳ء سکھیا تمہارے لئے دوسری قدرت کا بھی دیکھنا ضروری ہے۔اور اس کا آنا تمہارے لئے بہتر ہے۔کیونکہ وہ دائمی ہے جس کا سلسلہ قیامت تک منقطع نہیں ہوگا۔اور وہ دوسری قدرت نہیں آسکتی جب تک میں نہ جاؤں۔لیکن میں جب جاؤں گا تو پھر خدا اس دوسری قدرت کو تمہارے لئے بھیج دے گا جو ہمیشہ تمہارے ساتھ رہے گی" سے اس کی وجہ بھی یہی ہے کہ شدت والی چیز کی عادت ہو جاتی ہے۔نبی چونکہ شدت پیدا کرتا ہے، اس لئے اسے ہمیشہ نہیں رکھا جاتا۔پھر اگر الہام والی بات کے ہی ماننے کی عادت پڑ جائے تو پھر کوئی اور بات ہی نہ سنے۔اور پھر زیادہ شدت والے الہام کی بات مانی جائے عام الہام کی طرف توجہ نہ کی جائے۔تو ہر شدت کی عادت ہو جاتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام سناتے تھے کہ بعض لوگوں کو سنکھیا کھانے کی عادت ہو جاتی ہے تو وہ اتنا کھا جاتے ہیں جس سے کئی آدمی مر جائیں۔حضرت خلیفہ اول سناتے تھے کہ دہلی کا ایک شہزادہ بھاگ کر ایک راجہ کے پاس گیا۔تو اس نے افیون کی گولیوں کی تھالی بھر کر سامنے رکھ دی۔شہزادہ کو افیون کھانے کی عادت نہ تھی۔اس نے انکار کرنا چاہا لیکن وزیر نے بتایا کہ اس طرح راجہ صاحب ناراض ہو جائیں گے۔اور تھالی رکھ لی اور خود ساری گولیاں کھا گیا۔کیونکہ اسے افیون کھانے کی عادت تھی۔تو ہر شدید چیز کی عادت ہو جاتی ہے۔اس لئے ہر موقع پر احساس پیدا کرنا قوم کیلئے مضر ہوتا ہے۔ہمیشہ عام کاموں کیلئے چھوٹے ذرائع سے کام لینا چاہیئے اور آہستگی سے کام کرنا چاہیے۔کارکنوں کو چاہیے کہ خود کام کریں۔اور اگر بعض لوگ کمزوری دکھائیں تو اس سے ڈرنا نہیں چاہیئے۔بلکہ ان کے نام نوٹ کرلینے چاہئیں اور پھر ان کی اصلاح کی کوشش کی جائے۔رسول کریم اے کے زمانہ میں بھی منافق تھے۔پھر ان کی اصلاح ہوتی گئی۔ایک حدیث میں آتا ہے کہ حذیفہ رسول کریم اسے منافقوں کا حال پوچھتے رہتے تھے۔ایک صحابی کہتے ہیں کہ میں تو حذیفہ " کو دیکھتا رہتا جس کا وہ جنازہ پڑھتے اس کا میں بھی لیتا ورنہ نہ پڑھتا ہے۔حذیفہ نے رسول کریم ان کے وقت جن منافقوں کے نام سنے تھے ان کو یاد رکھا حالانکہ انہوں نے بعد میں اصلاح کرلی تھی۔تو منافق کی بھی اصلاح ہو جاتی ہے۔اور اسے اپنی اصلاح کا موقع ملنا چاہیئے۔ہر تحریک اتنی شدید نہ ہونی چاہیے کہ منافق کا پتہ نہ لگ سکے اور اس کا علاج نہ کر سکیں۔پڑھ رحم شدید