خطبات محمود (جلد 14) — Page 222
خطبات محمود ۲۲۲ سال ۱۹۳۳ء شاید لمبے امن کے نتیجہ میں یا کسی اور وجہ سے میں نے دیکھا کہ اس موقع پر فوراً ہمارے محکموں نے اپنی ذمہ داری کو محسوس نہیں کیا۔شاید یہ وجہ تھی کہ انہوں نے ابتداء میں خیال کیا کہ ایک دو کیس ہوئے ہیں، خطرے کی کون سی بات ہے۔حالانکہ اصول یہ ہے کہ جس بیماری کے متعلق یہ معلوم ہو کہ وہ پھیلنے والی ہے اس کا ایک کیس نہیں بلکہ آدھا کیس بھی ہو تو انتظام ضروری ہوتا ہے۔آدھا کیس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی وبائی مرض کا مریض ایک جگہ ٹھر کر پھر کسی دوسری جگہ روانہ ہو جائے یا ایک شخص وبائی مرض میں مبتلا ہو کر اچھا ہو جائے تو اس پر بھی ذمہ دار لوگوں کو ہوشیار ہو جانا چاہیئے۔کیونکہ یہ بیماری اپنی ذات میں ہی ایسی ہے کہ خدا نے اس کو پھیلنے کیلئے بنایا ہے۔یہی وجہ ہے کہ گو عام وبائی بیماریوں سے اتنی موتیں نہیں ہوتیں جتنی دوسرے امراض سے ہوتی ہیں۔مگر وبائی امراض سے عام گھبراہٹ اور بے چینی پیدا ہو جاتی ہے۔کیونکہ ان کے متعلق امکان ہوتا ہے کہ یہ ملکوں کے ملکوں کا صفایا کردیں۔ایک دفعہ روس میں ہیضہ پھیلا۔وہاں سے یورپ میں گیا اور گاؤں کے گاؤں اس نے ویران کردیئے۔جیسے آندھی چلتی ہے اور چیزوں کو اُڑا لے جاتی ہے۔اسی طرح ہیضہ پھیلا اور سینکڑوں شہر اور دیہات برباد ہو گئے۔یہی حال طاعون اور انفلوئنزا کا ہوتا ہے۔جب یہ بیماریاں زور پکڑ جائیں تو ان کا سنبھالنا نہایت مشکل ہوتا ہے۔یہ بیماریاں آگ کی طرح ہوتی ہیں۔بچے بھی دیا سلائی جلا کر پھونک مارتے ہیں تو تجھ جاتی ہے۔لیکن جب آگ قبضہ سے باہر ہو جائے تو کس طرح میلوں میں بربادی پھیلاتی چلی جاتی ہے۔یہی حال وباؤں کا ہوتا۔ہے۔پس وبا کا مقابلہ کرنے کیلئے فوراً تیار رہنا چاہیے۔کیونکہ خدا نے اس کے اندر یہ خاصیت رکھی ہوتی ہے کہ وہ بڑھے اور پھیلے۔مگر مجھے افسوس ہے کہ فوری طور پر انتظام نہیں کیا گیا۔اور جب انتظام کیا گیا تو لوگوں نے اس کا مقابلہ کیا۔میرے پاس رپورٹیں پہنچی ہیں کہ جب کنوؤں میں دوائی ڈالنے کیلئے بعض کے گھروں پر آدمی گئے تو انہوں نے دوائی ڈالنے والوں کو گالیاں دیں۔اس ضمن میں میرے پاس ایسے ایسے اشخاص کے نام پہنچے ہیں کہ میں نے پڑھ کر انگشت بدنداں ہونے کے سوا کوئی چارہ نہ دیکھا۔ان میں تعلیم یافتہ لوگ بھی ہیں۔اور میں سمجھ ہی نہیں سکتا کہ وہ ایسی بیوقوفی کے مرتکب کس طرح ہوئے۔مجھے تو یہ حالات پڑھ کر وہ قصہ یاد آجاتا رہا۔کہتے ہیں کہ کوئی کشمیری سخت گرمی کے دنوں میں دھوپ میں بیٹھا ہوا تھا۔ایک شخص پاس سے گزرا تو اسے کہنے لگا۔میاں! تمہارے پاس ہی سایہ ہے، دھوپ میں کیوں