خطبات محمود (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 141 of 346

خطبات محمود (جلد 14) — Page 141

خطبات محمود سال ۱۹۳۳ء یہ عذاب قیامت کا وقت ہے۔یہ مت خیال کرو کہ تمہارے لئے امن ہے۔جس قیامت سے کیلئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آئے تھے، وہ سروں پر ہے۔جب تک ہم لئے خود موت قبول نہ کریں گے اُس وقت تک یہ عذاب نہیں ملے گا۔وہ عذاب سر پر اسلئے غلط فہمی میں مبتلا ہو کر سُستی مت کرو۔اور یہ خیال نہ کرو کہ اب گرمی ہے سردیاں آئیں تو تبلیغ کریں گے۔اگر سردیوں سے پہلے ہی تم یا وہ لوگ جن کو تم نے تبلیغ کرنی ہے مرگئے تو خدا کو کیا جواب دو گے۔خدا تعالیٰ نے بندوں کیلئے ہر قسم کی سہولتیں رکھیں ہیں۔آج کل دن میں اگر نہیں تو رات کو تبلیغ بہت اچھی ہو سکتی ہے۔پس اس کام کی اہمیت کو سمجھو اور اس کیلئے تیاری کرد تا ظاہری طور پر جو نور تمہیں حاصل ہوا ہے، وہ تمہارے دل میں بھی پیدا ہو جائے۔کیونکہ جب تک آنکھوں میں بصارت نہ ہو، باہر کی روشنی کچھ فائدہ نہیں دے سکتی۔پس اللہ تعالیٰ نے ظاہر میں جو نور بخشا ہے، اسے دل میں بھی پیدا کرو۔الفضل ۴ - جون ۱۹۳۳ء) له الانفال: ۳۴ ه الضُّحى: ١٣ سے البقرة: ٨٢ بخاری کتاب الصلوة باب كراهية الصلوة في المقابر