خطبات محمود (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 243 of 346

خطبات محمود (جلد 14) — Page 243

خطبات محمود سلام سال ۱۹۳۳ء يوم التبلیغ کے متعلق ضروری ہدایات (فرموده ۱۳ - اکتوبر ۱۹۳۳ء) نشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- سال مجلس شوری کے موقع پر جماعت کے نمائندوں سے مشورہ کرنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا تھا کہ ہر سال ایک یوم التبلیغ احمدیت کیلئے اور ایک یوم التبلیغ اسلام کیلئے مقرر کیا جایا کرے۔یوں تو مومن کیلئے ہر دن یوم تبلیغ ہی ہوتا ہے۔کیونکہ رسول کریم ای فرماتے ہیں کہ جو شخص حق کے پہنچانے سے خاموش رہتا ہے وہ گویا شیطان اخرس ہے اے- اب کون مومن یہ پسند کرے گا کہ کوئی دن اس پر ایسا آئے جب کہ وہ شیطان کہلائے۔پس ہر مومن اپنا فرض سمجھتا ہے کہ وہ پیغامِ حق جو خدا تعالی کی طرف سے دنیا کی ہدایت کیلئے نازل ہوا حتی الوسع لوگوں تک پہنچاتا رہے۔خواہ قلم سے پہنچائے، خواہ زبان سے اور خواہ عمل سے۔مگر بہر حال اس کی تبلیغ کرتا ہے۔پس یوں تو تبلیغ ہر مومن کا فرض ہے۔اور یقینی طور پر میں کہہ سکتا ہوں کہ ہر سچا مومن ہر روز تبلیغ کرتا ہی ہوگا۔لیکن بعض کمزور طبائع ایسی ہوتی ہیں جو بیدار کئے جانے کی محتاج ہوتی ہیں۔اور اس بات کی منتظر ہوتی ہیں کہ کوئی آئے اور انہیں تبلیغ کرنے کی تحریک کرے۔گویا عملاً اس بات کا انتظار کر رہی ہوتی ہیں کہ کوئی آکر انہیں جگائے۔سونے والے دو قسم کے لوگ ہوتے ہیں۔ایک وہ جن کے ماتحت سونا ہوتا ہے اور ایک وہ جو خود سونے کے ماتحت ہوتے ہیں۔جن کے قبضہ میں نیند ہوتی ہے، وہ جب چاہتے ہیں اٹھ بیٹھتے ہیں خواہ رات کے پہلے حصہ میں اٹھنا چاہیں یا آخر حصہ میں۔مگر