خطبات محمود (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 216 of 346

خطبات محمود (جلد 14) — Page 216

خطبات محمود ۲۴ تعلق باللہ و شفقت على خلق اللہ کی لطیف تشریح (فرموده ۲۹ - ستمبر ۱۹۳۳ء) سال ۱۹۳۳ء تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- اللہ تعالیٰ نے جہاں انسان کو اس غرض کیلئے پیدا کیا ہے کہ وہ صفات الہیہ کا مظہر ہو وہاں اس مقصد کے حصول کیلئے اس نے کچھ ذرائع بھی مقرر کر دیئے ہیں۔کچھ تو ایسے ذرائع ہیں جو انسان کی نگاہ کو خالص اللہ تعالیٰ ہی کیلئے کر دیتے ہیں جیسا کہ نماز ہے، روزہ ہے۔اور کچھ ایسے ہیں جو اس کی توجہ کو بندوں کی طرف پھیر دیتے ہیں۔کیونکہ اللہ تعالی کی دو قسم کی جلوہ گریاں ہیں۔اس کی ایک صفات تنزیہی کہلاتی ہے جو اس کو منزہ اور پاک ٹھراتی ہیں ان تمام قسم کی کثافتوں سے جو مادیات میں پائی جاتی ہیں، مخلوقات میں نظر آتی ہیں۔اور ایک ایسا جلوہ ہے جسے وہ تنزل اختیار کر کے ظاہر کرتا ہے۔یہ صفات اس کی صفات تشبیہ کہلاتی ہیں۔یعنی ایسی صفات جو مخلوقات کی صفات سے مشابہہ نظر آتی ہیں۔گویا اس کے یہ جلوے اس کی مخلوق کے ذریعہ نظر آتے ہیں۔دنیا کا ذرہ ذرہ قطع نظر اس سے کہ بُرا ہو یا اچھا، قطع نظر اس سے کہ نجس ہو یا پاک، قطع نظر اس سے کہ سکھ دینے والا ہو یا دکھ دینے والا قطع نظر اس سے کہ غضب ظاہر کرنے والا ہو یا محبت ظاہر کرنے والا اس میں اللہ تعالیٰ کا جلوہ نظر آتا ہے اور ہر دیکھنے والے کو نظر آتا ہے۔پس جہاں اس نے اپنی صفات تنزیہ کے سمجھنے کیلئے ایسی عبادتیں مقرر کی ہیں جو مخلوقات کی طرف سے انسان کو لا پرواہ کر کے اس کی نظر کو آسمان کی طرف بلند کر دیتی ہیں جیسا