خطبات محمود (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 161 of 346

خطبات محمود (جلد 14) — Page 161

خطبات محمود 141 سال ۱۹۳۳ء۔علیہ السلام کو جب لوگوں نے آگ میں ڈالا تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔يَانَارُ كُونِي بَرْدًا وَسَلَامًا عَلَى إِبْرَاهِيمَ ہے اے آگ تیرے اندر ایک اور آگ داخل ہو رہی ہے۔اب تیرا کام ہے۔کہ اس آگ کے مقابل میں سرد ہو جا۔ابراہیم کے دل میں میری محبت کی آگ بھڑک رہی ہے۔اور میرے عشق کی آگ کا کوئی آگ مقابلہ نہیں کر سکتی۔جس طرح سورج کے مقابل پر شمعیں ماند پڑ جاتیں ہیں، اسی طرح میری محبت کی آگ کے مقابلہ میں تیری آگ کوئی حیثیت نہیں رکھتی، پس ابراہیم کیلئے تو سرد ہو جا۔جس طرح انگارا کے مقابلہ میں کسی اور گرم چیز کی گرمی کم محسوس ہوتی ہے۔اسی طرح اللہ تعالی کی آگ ایسی شدید ہے کہ دوسری تمام آگیں اس کے مقابلہ میں سرد پڑ جاتی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا بھی الہام ہے آگ۔آگ سے ہمیں مت ڈرا آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے شے۔اس کا بھی مفہوم ہے کہ ہمارے دل میں تو عشق الہی کی آگ شعلہ زن ہے۔اس آگ کے مقابلہ میں ظاہری آگ کی کیا حیثیت ہے۔ایک گرم تو ا انسان کے ہاتھ کو تو جلادیتا ہے مگر انگارے کو نہیں جلا سکتا۔اسی طرح آگ اس شخص کو نہیں جلا سکتی جس کے دل میں اللہ تعالی کی محبت کی آگ بھڑک رہی ہو۔میں لحاظ میں جب چھوٹا تھا تو اُس وقت میں نے ایک رؤیا دیکھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر مقدمہ دائر تھا۔اور آپ کی عادت تھی کہ مشکلات میں دوسروں کو بھی دعا کرنے کیلئے ارشاد فرمایا کرتے تھے یہاں تک کہ گھر کے بچوں کو بھی دعا کیلئے کہتے۔اس مقدمہ کے دوران میں بھی سب کو دعا کیلئے فرمایا۔اور مجھے بھی کہا۔مارٹن کلارک والا مقدمہ تھا۔اُس وقت میری عمر نو دس سال کے قریب ہوگی۔میں نے دعا کی اور پھر میں نے ایک رؤیا دیکھا جو اُس زمانہ کے نہایت عجیب تھا۔میں نے دیکھا کہ میں گھر میں داخل ہونے لگا ہوں اور وہ گلی جو ہماری ڈیوڑھی کی طرف جاتی ہے اور پھر میرے بڑے بھائی مرزا سلطان احمد صاحب مرحوم کے گھر کی طرف چلی جاتی ہے، اُس میں داخل ہوا ہوں۔راستے میں میں نے دیکھا کہ پولیس والے کھڑے ہیں۔اُس زمانہ میں ہمارے گھر میں ایک تہہ خانہ ہوتا تھا جسے اب بند کردیا گیا ہے۔اُس کی سیڑھیوں میں جو ٹوٹ جانے کی وجہ سے ناقابل استعمال تھیں اُپلے اور ٹوٹا پھوٹا سامان پڑا رہتا تھا۔میں جب اندر داخل ہونے لگا۔تو پہلے تو پولیس والوں نے روکا مگر میں داخل ہو گیا۔اندر جاکر میں نے دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کھڑے ہیں۔اور آپ کے •