خطبات محمود (جلد 14) — Page 2
خطبات محمود سال ۶۱۹۳۳۳ یہ دن زائد عبادات کے ہیں۔اس لئے دوستوں کو چاہیے کہ جہاں وہ اپنے لیے اپنے اعزہ و اقرباء کیلئے دعائیں کریں وہاں سلسلہ کی عظمت اسلام کی ترقی اور اس کے دشمنوں پر غالب آنے کیلئے بھی دعائیں کریں۔اللہ تعالی اس رمضان کے ذکر کے قریب اور دراصل اسی تسلسل میں ایک بات بیان فرماتا ہے اور وہ یہ کہ وَمِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلْ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ نے یعنی تم جہاں سے بھی نکلو اپنے مونہوں کو مسجد حرام کی طرف پھیر لیا کرو۔اس کا مطلب یہ ہے کہ بحیثیت سپاہی تم خواہ کسی کام میں لگے ہوئے ہو ، تمہاری توجہ کا مرکز تمہارا مقصود اعظم ہونا چاہیئے۔اور ہمارے لئے مقصود اعظم اشاعتِ اسلام قرار دیا گیا ہے۔اس لئے ہمارے روزے نمازیں، حج ، زکوۃ سب میں اسلام کو غالب کرنے کا جذبہ موجود ہونا چاہیے۔دشمن خوش ہے کہ اس نے اسلام کی جڑوں پر تبر رکھ دیا ہے اور اس کی روح کو مٹا دینا چاہتا ہے۔اس کے نزدیک اسلام کے نام لیوا موجود ہیں مگر عمل کرنے والا کوئی نہیں۔وہ خوش ہے کہ اس نے ایسے بندھن اور ہتھکڑیاں تیار کرلی ہیں کہ جو اسلام کو ہمیشہ کیلئے جکڑ دیں خدا تعالیٰ کے قرب کے حصول کی روح اور اُس سے محبت کے جذبہ کے متعلق جو بچے مذہب کے غلبہ کا ذریعہ ہوتا ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے مٹادیا ہے۔اور خیال کرتے ہیں کہ یورپ کی مادیت نے اسلام کا ہمیشہ کیلئے جنازہ پڑھ دیا ہے۔اس حالت میں خدا تعالٰی نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مبعوث کیا اور ایسے سامان پیدا کردیئے کہ اسلام کو پھر غلبہ دے اور دشمنوں کی خوشی کو ماتم سے بدل دے۔بیشک و شمن ظاہری سامانوں کے لحاظ سے بڑا ہے اور خوش ہے کہ عمدہ کھانے کھا کھا کر اس قدر قوت پکڑ چکا ہے کہ اسلام کو مسل ڈالے۔مگر خد اتعالیٰ نے فیصلہ کیا ہے کہ روزے رکھ کر اپنے آپ کو ڈبلا کرنے والی قوم کو اس ہ علمیہ دے۔خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام یوسف رکھا ہے اور اس کے ایک جانشین کا بھی۔اس میں یہ بھی حکمت ہے کہ حضرت یوسف علیہ السلام کے زمانہ میں بادشاہ نے خواب دیکھا تھا کہ ذیلی گائیں موٹی گائیوں کو کھا گئی ہیں۔اس میں اس امر کی طرف اشارہ ہے کہ عبادات سے اپنے آپ کو ڈبل کرنے والے مرغن اور مقوی اغذیہ کئی کئی وقت کھاکر موٹا ہونے والے دشمن پر غالب آجائیں گے اور مسیح کی ذیلی گائیں موٹی گائیوں کو کھا جائیں گی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام گوپال بھی رکھا گیا ہے۔اور آپ کی