خطبات محمود (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 1 of 346

خطبات محمود (جلد 14) — Page 1

خلیات محمود سال ۱۹۳۳ ۰ رمضان المبارک کے ایام میں غلبہ اسلام کیلئے دعائیں کرو فرموده ۱۳ - جنوری ۱۹۳۳ء) تشد، تعوز اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- سکوں یونکہ میری صحت کی حالت اور آواز دونوں اس قابل نہیں ہیں کہ خطبہ پڑھ لئے صرف نماز میں شامل ہونے کیلئے آگیا ہوں۔پہلے تو میرا ارادہ تھا کہ مولوی شیر علی صاحب سے کہہ دوں کہ جمعہ پڑھا دیں مگر چونکہ ایک نکاح کے اعلان کا وعدہ کرچکا تھا، اس لئے مناسب سمجھا کہ وہ اعلان بھی کردوں اور جمعہ بھی خود ہی پڑھا دوں۔گزشتہ دو تین سالوں سے میں ہر آئندہ سال کیلئے جماعت کے واسطے ایک پروگرام مقرر کیا کرتا ہوں اور خدا تعالی کے فضل سے جماعت ایک حد تک اس پر عمل بھی کیا کرتی ہے۔اس دفعہ بھی میرا منشاء تھا کہ اسی طریق کے مطابق پروگرام مقرر کر دوں مگر گزشتہ جمع میں تو بیماری کی وجہ سے میں آہی کا اور آج مفصل تقریر نہیں کر سکتا۔اس لئے اسے آئندہ جمعہ پر اگر اُس وقت تک خدا تعالیٰ صحت عطاء کر دے، ملتوی کرتا ہوں۔آج صرف اتنی نصیحت پر خطبہ کو ختم کرتا ہوں رمضان کے ایام ہیں جو تندرست ہیں وہ روزے رکھ رہے ہیں اور جو بیمار ہیں وہ اگر روزے نہ رکھتے ہوں مگر ان کے دل روزہ داروں کے ساتھ ہیں اور گو وہ ظاہراً روزہ داروں شامل نہیں مگر قرآن کریم اور خدا تعالیٰ کی منشاء کے مطابق وہ ان میں شامل ہیں۔اور وہ اس محبت اور اخلاص کے مطابق جو انہیں اللہ تعالی اور اس کی عبادات سے ہے، رمضان کی برکات سے حصہ لے رہے ہیں۔