خطبات محمود (جلد 14) — Page 260
خطبات محمود سال ۱۹۳۳ء ہیں کہ انجمن کے کارکن خود کچھ کام کرنا نہیں چاہتے اور اپنا کام خلیفہ سے کرانا چاہتے ہیں ۔ یا پھر خدانخواستہ منافقوں کی کثرت ہے اس لئے مجھ سے تحریک کرنے کیلئے کہا جاتا ہے۔ میں یہ دونوں باتیں پسند نہیں کرتا ، مجھے نہ تو یہ بات پسند ہے کہ عہدہ دار منافق ہوں ۔ وہ کام تو خود نہ کریں اور دوسروں سے کرا کر اسے اپنا کام قرار دیں۔ نہ یہ پسند ہے کہ یہاں منافقین ہوں ۔ ہماری کوشش یہ ہونی چاہئیے کہ قادیان میں منافق نہ پائے جائیں۔ ان کا وجود باہر برداشت کیا جا سکتا ہے لیکن قادیان میں برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ قرآن کریم میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ رسول کے پاس منافق آئے کہ لڑائی میں شریک نہ ہونے کی جازت دے دیں۔ آپ نے اجازت تو دے دی مگر خدا تعالیٰ فرماتا ہے تو نے کیوں انہیں اجازت دی۔ ہم مومنوں اور منافقوں میں امتیاز کرنا چاہتے ہیں۔ اگر ہر کام کی تحریک خلیفہ سے کرائی جائے تو بھی مومن اور منافق میں امتیاز نہیں ہو سکتا ۔ ہمیں مومنوں اور منافقوں کا امتیاز ظاہر کرنا چاہئیے ۔ جب باہر کے لوگ ایک کام اپنے کارکنوں کی تحریک پر کر سکتے ہیں تو یہاں کے لوگ وہی کام کا رکنوں کے کہنے پر کیوں نہیں کر سکتے ۔ انہیں بھی اسی طرح وہ کام کرنا چاہئیے ۔ اگر یہاں کام کرنے والوں کیلئے حلقہ وسیع ہے اور ایک کا رکن سارے حلقہ میں کام نہیں کر سکتا تو زیادہ آدمی مقرر کر دیئے جائیں ۔ اول تو یہاں کی کثرت کے مقابلہ میں آسانیاں بھی زیادہ میسر ہیں۔ جمعہ کے دن ساری جماعت کے لوگ ایک جگہ جمع ہوتے ہیں۔ خطبہ جمعہ سے پہلے یا نماز جمعہ کے بعد ان میں بآسانی تحریک کی جاسکتی ہے۔ پھر مختلف محلوں کی مساجد ہیں جہاں ہر محلہ کے لوگ نماز کے اوقات میں جمع ہوتے ہیں، ان مساجد میں جا کر تحریک کی جاسکتی ہے۔ غرض یہاں اگر کام وسیع ہے تو کام کرنے کے وسائل بھی وسیع ہیں۔ باہر کی جماعتوں کے لوگ جمعہ کے دن ہی جمع ہو سکتے ہیں۔ اور اس دن بھی بعض ملازم رخصت نہ ملنے کی وجہ سے نہیں آ سکتے ۔اس لئے وہاں تحریک کرنے میں مشکل پیش آتی ہے لیکن یہاں کا کا رکن جمعہ کے علاوہ ہر محلہ کی مسجد میں جا کر بھی جو تحریک کرنا چاہے کر سکتا ہے۔ وہ صبح کی نماز کے وقت ایک محلہ میں چلا جائے اور وہاں تحریک کرے۔ پھر ظہر کی نماز دوسرے محلہ میں جا کر پڑھے اور وہاں تحریک کرے عصر کی نماز تیسرے محلہ میں جا کر پڑھے اور وہاں تحریک کرے۔ اسی طرح مغرب کی نماز چوتھے محلہ کی مسجد میں پڑھنے کے بعد وہاں تحریک کر سکتا ہے۔ اور عشاء کی نماز کے وقت پانچویں محلہ کی مسجد میں تحریک کی جا سکتی ہے۔ اس طرح وہ ایک دن میں کام 258