خطبات محمود (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 245 of 346

خطبات محمود (جلد 14) — Page 245

خطبات محمود يوم التبلیغ تبلیغ کے متعلق ضروری ہدایات (فرموده ۱۳۔ اکتوبر ۱۹۳۳ء) سال ۱۹۳۳ء تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔ پچھلے سال مجلس شورای کے موقع پر جماعت کے نمائندوں سے مشورہ کرنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا تھا کہ ہر سال ایک یوم التبلیغ احمدیت کیلئے اور ایک یوم التبلیغ اسلام کیلئے مقرر کیا جا یا کرے۔ یوں تو مومن کیلئے ہر دن یوم تبلیغ ہی ہوتا ہے۔ کیونکہ رسول کریم ملی پیام فرماتے ہیں کہ جو شخص حق کے پہنچانے سے خاموش رہتا ہے وہ گو یا شیطان اخرس ہے اے ۔ اب کون مومن یہ پسند کرے گا کہ کوئی دن اس پر ایسا آئے جب کہ وہ شیطان کہلائے ۔ پس ہر مومن اپنا فرض سمجھتا ہے کہ وہ پیغام حق جو خدا تعالیٰ کی طرف سے دنیا کی ہدایت کیلئے نازل ہو ا حتی الوسع لوگوں تک پہنچاتا رہے ۔ خواہ قلم سے پہنچائے ، خواہ زبان سے اور خواہ عمل سے ۔ مگر بہر حال اس کی تبلیغ کرتا ہے ۔ پس یوں تو تبلیغ ہر مومن کا فرض ہے ۔ اور یقینی طور پر میں کہہ سکتا ہوں کہ ہر سچا مومن ہر روز تبلیغ کرتا ہی ہوگا ۔ لیکن بعض کمزور طبائع ایسی ہوتی ہیں جو بیدار کئے جانے کی محتاج ہوتی ہیں ۔ اور اس بات کی منتظر ہوتی ہیں کہ کوئی آئے اور انہیں تبلیغ کرنے کی تحریک کرے ۔ گو یا عملاً اس بات کا انتظار کر رہی ہوتی ہیں کہ کوئی آ کر انہیں جگائے۔ سونے والے دو قسم کے لوگ ہوتے ہیں ۔ ایک وہ جن کے ماتحت سونا ہوتا ہے اور ایک وہ جو خود سونے کے ماتحت ہوتے ہیں ۔ جن کے قبضہ میں نیند ہوتی ہے ، وہ جب چاہتے وہ جو خود سونے ہوتے ہیں ۔ کے قبضہ ہے ، وہ چاہتے ہیں اٹھ بیٹھتے ہیں خواہ رات کے پہلے حصہ میں اٹھنا چاہیں یا آخر حصہ میں ۔ مگر 243