خطبات محمود (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 202 of 346

خطبات محمود (جلد 14) — Page 202

خطبات محمود سال ۱۹۳۳ء اُس وقت تک میں نے ایک اور صاحب کو درس دینے کیلئے مقرر کیا ہوا ہے۔ میرے پاس اس درس کے متعلق دور پورٹیں آئی ہیں۔ عجیب بات یہ ہے کہ وہ دونوں ایک ہی رنگ میں رنگین ہیں۔ لیکن باوجود اس قدر تشابہہ کے ایک رپورٹ ایک مقام سے آئی ہے اور دوسری دوسرے مقام سے۔ ممکن ہے وہ رپورٹیں ایک ہی دن کی ہوں۔ ان میں اتنا تشابہہ ہے کہ حیرت ہوتی ہے۔ ایک رپورٹ تو ملک نادر خان صاحب تحصیلدار ضلع منٹگمری کی ہے۔ وہ یہاں مئی کے آخر یا جون کے شروع میں آئے۔ میں پالم پور میں ہی تھا کہ ان کا خط مجھے ملا ۔ غالباً مہینہ کے قریب عرصہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ میں جب قادیان میں گیا تو ایک بات میں نے نہایت ہی تکلیف دہ دیکھی۔ اور وہ یہ کہ مجھے معلوم تھا کہ آپ کی بیماری کی وجہ سے درس ایک اور صاحب کے سپر د ہے۔ مجھے درس میں شامل ہونے کا خیال تھا۔ جب میں اس نیت سے شہر کی طرف آرہا تھا تو ایک جگہ دیکھا کہ مداری کا تماشا ہو رہا ہے، جہاں مرد اور عورتیں جمع ہیں حالانکہ وہ درس کا وقت تھا۔ پھر وہاں سے چل کر آگے آیا تو دیکھا کہ بہت سے لوگ ایک طرف جا رہے ہیں۔ میں نے پوچھا یہ کدھر جا رہے ہیں تو مجھے بتایا گیا کہ کبڈی کا میچ ہوگا۔ میں نے کہا یہ درس کا وقت ہے، کیا آج درس نہیں ہو گا ؟ تو انہوں نے بتایا کہ آج کبڈی کی وجہ سے درس نہیں ہوگا۔ وہ لکھتے ہیں کہ مجھے اس سے سخت افسوس ہوا۔ اور دل پر اس خیال سے صدمہ گزرا کہ قادیان میں کبڈی کی وجہ سے قرآن مجید کا درس ملتوی کر دیا جاتا ہے۔ پھر میرے قادیان آنے سے چند دن پہلے چوہدری غلام محمد صاحب پوہلا مہاراں ضلع سیالکوٹ نے مجھے خط لکھا۔ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی اور نہایت مخلص احمدی ہیں ۔ لکھتے ہیں کہ میں قادیان گیا۔ اور درس قرآن مجید سننے کیلئے مسجد کو جانے لگا۔ تو ایک نو جوان کو نہایت بے تابی سے دوڑتے ہوئے آتے دیکھا۔ میں نے اس سے پوچھا۔ اس قدر بے تابی کی کیا وجہ ہے۔ وہ کہنے لگا کہ آج کبڑی کے میچ کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ میں مولوی صاحب سے یہ کہنے جا رہا ہوں کہ آج درس نہیں ہونا چاہئے ۔ اور بعد میں معلوم ہوا کہ واقعی اُس روز درس بند کر دیا گیا ۔ کیونکہ کبڈی جیسا ضروری کام ہونے والا تھا۔ یہ امر میرے لئے اس قدر تکلیف دہ اور رنج کا موجب ہوا کہ میں نے فیصلہ کیا کہ میں قادیان جاکر پہلا خطبہ اسی کے متعلق پڑھوں گا ۔ بعض اور دوستوں نے بھی اطلاع دی ہے کہ جب درس ہوتا ہے تو بہت ہی کم لوگ اس میں شامل ہوتے ہیں ۔ عموما چھوٹی جماعتوں کے 200