خطبات محمود (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 189 of 346

خطبات محمود (جلد 14) — Page 189

خطبات محمود ۲۱ زندگی حاصل کرنے کیلئے موت کا پیالہ پینا ضروری ہے فرموده ۲۵۔ اگست ۱۹۳۳ء بمقام پالم پور ) سال ۱۹۳۳ء تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ایک قوم کے لوگوں کے متعلق فرماتا ہے کہ وہ اپنے گھروں سے موت کے خوف سے نکلے ۔ انہوں نے چاہا کہ وہ زندگی حاصل کریں۔ ان کی اس خواہش کو پورا کرنے کیلئے اللہ تعالیٰ نے انہیں جو تدبیر بتائی وہ یہ تھی کہ تم اپنے لئے موت اختیار کرو۔ ایک ایسی قوم جو موت سے بچنے کیلئے گھر سے نکلی، اسے قدرتی طور پر یہ علاج عجیب نظر آیا۔ وہ لوگ حیران ہوئے اور ہونا چاہئے تھا۔ جنہوں نے اپنا وطن خواہ وہ اختیار کردہ ہی ہو، املاک خواہ تھوڑے ہی ہوں ، اپنی عزت یا رتبہ خواہ قلیل ہی ہو، اپنے جلیس، ہم صحبت ، دوست اور ملک جس کی وہ زبان سمجھتے تھے، جہاں کے لوگ ان کی دیانت اور وہ ان کی دیانت سے واقف تھے، سب کچھ چھوڑ دیا ، صرف اس لئے کہ انہیں زندگی ملے اور وہ موت سے بچیں ۔ وہ ایک ایسے ملک کی طرف چلے گئے جہاں کی زبان وہ نہیں جانتے تھے۔ ان کی وہاں کوئی جائداد نہیں تھی۔ وہاں کے لوگ ان کی دیانت اور یہ ان کی دیانت سے واقف نہ تھے۔ جہاں کے لوگوں کی نگاہ میں ان کے چھوٹے بڑے میں کوئی تمیز نہ تھی۔ ان تمام وقتوں کو برداشت کرتے ہوئے جنگل بیابان میں ، غیر معروف جگہ پر، ناواقف قوم میں چلے جانا معمولی قربانی نہ تھی۔ اور یہ قربانی صرف اس لئے کی گئی تھی کہ انہیں جان بہت پیاری تھی ورنہ وہ اس ملک کو چھوڑتے ہی کیوں؟ مگر وہ جب وہاں پہنچے تو خدا تعالیٰ سے انہوں نے سوال کیا کہ وہ زندگی 187