خطبات محمود (جلد 14) — Page 12
خطبات محمود ۳ رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہو سکتا ہے فرموده ۲۷ جنوری ۱۹۳۳ء) سال ۱۹۳۳ء تشهد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔ آج غالبا رمضان کا آخری روزہ ہے۔ چونکہ سنا گیا ہے کہ بعض جگہوں پر قادیان سے ایک دن پہلے روزہ رکھا گیا ہے، اس حساب سے اگر وہ روایت صحیح ہے تو آج تیسواں روزہ ہے۔ رمضان جن برکات کا حامل ہے، ان میں سے سب سے بڑی برکت قرآن کریم ہے۔ حدیثوں میں آتا ہے کہ رسول کریم صلی السلام نے فرمایا۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہر ایک نیکی کے کام کا انعام الگ الگ ہے لیکن رمضان کا انعام میں خود ہوں اے اس کے معنی یہی ہیں کہ ہر رمضان کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہوتا ہے۔ اور دوسرے معنی اس کے یہ ہیں کہ قرآن رمضان میں نازل ہوا اور یہ خدا تعالیٰ کا نور ہے۔ گویا رمضان کے ذریعہ دنیا کو خدا تعالیٰ ملا ۔ قرآن کریم میں ہے شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ ۔ پس یہ وہ با برکت مہینہ ہے جس نے قرآن کریم حاصل کیا اور اس کے ذریعہ بندوں کو خدا سے ملا دیا۔ رمضان کے دن آئے اور چلے گئے ۔ کئی ایسے ہیں جنہیں اس کی برکات سے پورا فائدہ اٹھانے کا موقع ملا ۔ اور کئی ایسے ہیں جنہوں نے بوجہ بیماری یا سفر کے یا بوجہ بڑھاپے کے یا عورتوں نے بعض ایسے ایام کے جن میں شریعت نے خود روزہ رکھنے سے منع کر دیا ہے یا ایام حمل یا رضاعت کے جو بچہ کو دودھ پلانے کے دن ہوتے ہیں اور روزہ رکھنے سے بچہ کو ضرر پہنچتا ہے، شریعت کی اجازت کے مطابق رمضان سے پورا فائدہ نہیں اٹھایا اور روزے 10