خطبات محمود (جلد 14) — Page 139
خطبات محمود سال ۱۹۳۳ء لٹکے رہتے سردیوں میں ٹھنڈے پانی میں کھڑے رہتے اور گرمیوں میں آگ کے سامنے بیٹھے رہتے ، پھر سورج کی طرف دیکھتے رہتے ، تو ہمارا وہ حصہ مسکراتے ہوئے سر مارتا ہے اور کہتا ہے یہ اسلام کی فوقیت ہے کہ وہ ایسی باتوں سے منع کرتا ہے۔ اور ہمارے مذہب نے اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو رڈ کرنے سے روکا ہے۔ قرآن کریم کہتا ہے۔ أَمَّا بِنَعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثُ ہے یعنی اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو استعمال کرو۔ وہ یہ تو کہتے ہیں مگر ان کو دوسری آیتیں بھول جاتی ہیں کہ خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں تمہاری جانیں، تمہارے مال ، بیوی بچے ، ماں باپ، بھائی بہن، دوست عزیز سب ہیچ ہیں۔ اگر ان کی محبت تمہیں خدا اور رسول اور دین کے مقابلہ میں کچھ بھی وزن رکھتی معلوم ہو تو تم کسی کام کے نہیں ۔ ، وہ بھول جاتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے مومن کی جان ومال کو جنت کے عوض خرید لیا ہے۔ وہ بھول جاتے ہیں کہ قرآن مجید میں آتا ہے ۔ افَتُؤْمِنُونَ بِبَعْضِ الْكِتَابِ وَتَكْفُرُونَ بِبَعْضٍ سے یعنی کیا تم ایک حصہ کو قابلِ عمل سمجھتے ہوا اور دوسرے کو ترک کر دیتے ہو، یہ کون سی قربانی ہے، کون سی فدائیت ہے جو ہم سے آدھا حصہ چھڑا دیتی ، اور صرف آدھا منواتی ہے۔ اور آدھا حصہ بھی وہ جو میٹھا ہے۔ جب تک ہماری جماعت میں یہ بیداری نہ پیدا ہو جائے اس وقت تک وہ کامیاب نہیں ہو سکتی ۔ اس کیلئے کسی بڑے علم کی ضرورت نہیں۔ کئی نادان سمجھتے ہیں ہم پڑھے ہوئے نہیں ہم ان باتوں کو کہاں سمجھ سکتے ہیں۔ حالانکہ ہمارا دین صرف پڑھے ہوئے لوگوں کیلئے نہیں بلکہ وہ ہر عالم و جاہل کیلئے ہے۔ بالکل موٹے اصول ہیں ، سیدھی سادی باتیں ہیں۔ خدا کو ایک قرار دینا یعنی اس کے مقابل پر ہر چیز کو ہیچ سمجھنا محمدصلی ال ایام کو رسول ماننا۔ یعنی یہ سمجھنا کہ تمام نیکیاں صرف آپ کے ذریعہ حاصل ہو سکتی ہیں۔ اس کیلئے کون سے علم کی ضرورت ہے۔ کبھی کسی نے اس امر کی ضرورت محسوس نہیں کی کہ کوئی اسے بتائے کہ اسے خدا سے زیادہ محبت ہے یا بیوی بچوں سے۔ وہ خدا کیلئے زیادہ وقت صرف کرتا ہے یا اپنے اور اپنے بیوی بچوں کیلئے ہر جاہل سے جاہل انسان محسوس کر سکتا ہے۔ کیا کوئی ایسا بھی انسان ہے جو کہے کہ مجھے کوئی بتائے میں اپنی بیوی سے زیادہ محبت کرتا ہوں یا غیر عورت سے۔ مجھے بتایا جائے کہ مجھے اپنے بیٹے سے زیادہ محبت ہے یا ہمسائے کے بیٹے سے۔ اگر آج تک کسی نے یہ باتیں کسی عالم سے دریافت کی ہوں تو میں کہتا ہوں وہ حقدار ہے کہ کہے لا الہ کے معنی میری سمجھ میں نہیں آتے کوئی مجھے سمجھائے۔ اگر وہ یہ سمجھ سکتا ہے کہ بیٹا زیادہ پیارا ہے یا ہمسائے کا بچہ تو کیا وہ ہے 137