خطبات محمود (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 119 of 346

خطبات محمود (جلد 14) — Page 119

خطبات محمود سال ۱۹۳۳ء میلان شاعری کی طرف ہوتا ہے۔ اگر وہ شعر کہنے کی طرف ذرا بھی توجہ کریں تو بہت اچھے شعر کہہ سکتے ہیں۔ مگر بعض کا نثر کی طرف میلان ہوتا ہے وہ کتنا ہی زور لگا ئیں شعر ان سے نہیں بنتا۔ اور اگر بنے گا بھی تو نہایت پھس پھسا۔ پس اپنے اندر جو مادہ ہو، اسی کو اللہ تعالیٰ کے راستہ میں ترقی دینے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو توفیق عطا فرمائے کہ جو جذبات اس کے اندر رکھے گئے ہیں ، ان سے وہ اعلیٰ اور مفید کام لے تا کہ ایک نیک اور دائم رہنے والا نقش دنیا میں باقی رہے جو ہمیشہ نیکی کی یاد دلاتا رہے اور خدا تعالیٰ کے فضلوں کی بارش ہم پر برساتا رہے۔ الفضل ۱۱ مئی ۱۹۳۳ء) ا مسند احمد بن حنبل جلد ٦ - صفحه ۴۴۳ المكتب الاسلامی بیروت ۱۳۱۳ ه المائدة : ٦٦ 117